مئی ۲۰۲۳

نازل جو آپ پر ہوئی ایسی کتاب ہے
جس میں ہماری خیر کا ہر اک باب ہے
اللہ نے بتائی ہے عظمت حضور کی
پڑھنا درود پاک کا کار ثواب ہے
اوصاف میں حضورکےکیسے بیاں کروں
ہر وصف آقا کا مرے اک ما ہتاب ہے
رہتے تھے یوں حضور صحابہ کے درمیان
تاروں کے بیچ جیسےکوئی ماہتاب ہے
انسانیت کے آپ ہی محسن کہے گئے
سرکار کوملا ہےجو واحدخطاب ہے
اک معجزہ تھایہ بھی دہن کے لعاب کا
شا فی مرے نبی کے دہن کا لعاب ہے
جن کے طفیل آج معطر ہےدین حق
ذات رسول پا ک مہکتا گلاب ہے
صدقے میں ان کےمل گئی پیکر کو بھی نجات
دید نبی ہوئی جو مقدس وہ خواب ہے

Comments From Facebook

1 Comment

  1. Tasleem

    Beshak huzur ki tufeel me
    Mila hai hamara Deen jo k hai. Sachcha aur Saab se achha Deen

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے