ورلڈ ٹائپنگ ڈے، جسے ملائیشیا میں ہر سال 8جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اگرچہ ٹائپنگ ڈے کی ایجاد ملائیشیا میں ہوئی تھی، لیکن اب اسے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔آئیے! جانتے ہیں کہ ٹائپنگ کا عالمی دن کیسے منایا جاسکتا ہے؟
٭ دنیا بھر میں کئی اسکول، کالج اور کاروباری ادارے اس دن ٹائپنگ کے مقابلے منعقد کرتے ہیں۔
٭ اپنی ٹائپنگ کی رفتار کو جانچنے کے لیے کسی بھی مقابلے میں حصہ لیں۔
٭ اپنی رفتار اورصلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے ایک آن لائن ٹائپنگ ٹیسٹ لیں۔
٭ اگر آپ ٹائپ نہیں کر سکتے تو کی بورڈنگ (Keyboarding)کی کلاس لیں یا خود مشق کریں۔
٭ اگر آپ نے اپنے اسکول میں ٹائپنگ کا سبق حاصل نہیں کیا تو موجودہ بچوں کو اس سے محروم نہ کریں، اور انھیں ٹائپ کرنا سکھائیں۔
٭ کسی ایسے شخص کا شکریہ، جس کی ٹائپنگ کی مہارت نے آپ کو تیزی سے ٹائپ کرنے میں مدد کی ہے۔
اگر آپ بھی بہترین ٹائپنگ جاب کی تلاش میں ہیں تو آج ہم آپ کو ٹائپنگ جاب کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں کہ آپ ٹائپنگ جاب کیسے کر سکتے ہیں اور کیسے آپ بہترین ٹائپنگ جاب حاصل کر کے پیسے کما سکتے ہیں ؟ اس ڈیجیٹل دور میں آپ جانتے ہیں کہ نوکریوں کی کتنی مانگ ہے اور آج ہر شخص ٹائپنگ جاب کرنا چاہتا ہے، ٹائپنگ جاب حاصل کر کے آپ روزانہ اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں جسےڈاٹا ٹائپنگ فری لانسنگ بھی کہا جاسکتا ہے۔
ٹائپنگ کا کام کیا ہے؟
ٹائپنگ کی نوکریاںٹائپنگ جابز بھی کہلاتے ہیں، ایسی نوکریاں ہیں جن کے لیے آپ کو کمپیوٹر پر ٹیکسٹ، ڈیٹا، دستاویزات، تصاویر، آڈیو یا دیگر معلومات ٹائپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کام عموماً کمپیوٹر اور کی بورڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ٹائپنگ جابز کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں، جیسے:
ڈیٹا انٹری:(Data Entry)
اس میں نام، پتہ، ای میل، نمبر وغیرہ جیسے ڈیٹا کو کمپیوٹر پر ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔
دستاویز کی ٹائپنگ:(Document Typing) اس میں ٹیکسٹ دستاویزات، رپورٹس، خطوط، منصوبہ بندی ، سوالیہ پرچہ وغیرہ کو کمپیوٹر پر ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔
ٹرانسکرپشن:(Transcription)
اس میں آڈیو یا ویڈیو فائلوں کو سن کر ان کے الفاظ ٹائپ کرنے ہوتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر تلاش اور ڈیٹا اکٹھا کرنا:
(Internet search and data collection)
انٹرنیٹ پر معلومات تلاش کرنے اور جمع کرکے ٹائپنگ کی جاتی ہے۔
ٹائپنگ کی نوکریاں اکثر فری لانسر کے کام یا کسی کمپنی، سرکاری محکمے، یا دوسری تنظیم میں ملازمت کے طور پر پائی جاتی ہیں۔ یہ کام مختلف سطحوں پر دستیاب ہے ،اور آپ کو آپ کی ٹائپنگ کی رفتار اور معیار کے لحاظ سے ادائیگی کی جاتی ہے۔
آپ کی ٹائپنگ کی مہارت اور انٹرنیٹ کنکشن کی دستیابی پر منحصر ہےکہ آپ اس قسم کا کام گھر سے بھی کر سکتے ہیں، جس سے آپ کو اضافی آمدنی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
آن لائن/آف لائن ٹائپنگ کے لیے درکار ہنر
٭ٹائپنگ کا کام گھر بیٹھے کرنے کے لیے آپ کے پاس کچھ چیزیں ہونی چاہئیں، تب ہی آپ آن لائن ٹائپ کر کے کما سکتے ہیں۔
٭ انگریزی ،اردو یا مراٹھی پڑھنے اور لکھنے پر عبور حاصل ہونا چاہیےاور کمپیوٹر کا بنیادی علم ہونا چاہیے۔
٭آپ کے پاس اردو، ہندی اور انگریزی ٹائپنگ کی رفتار اچھی ہونی چاہیے۔
٭آپ کے پاس اپنا ایک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹراور انٹرنیٹ کنکشن ہونا ضروری ہے۔
٭آپ کوInPage,MS Excel,Tally,Google Slides یا MS Word کی اچھی سمجھ ہونی چاہیے۔
طلبہ کے لیے ہندوستان میں آن لائن ٹائپنگ کی نوکریاں
٭آن لائن تلاش کریں : آن لائن ٹائپنگ جابز کے لیے مختلف جاب پورٹلز، فری لانسنگ ویب سائٹس، اور کمپنیوں کی ویب سائٹس تلاش کریں۔ اپنے علاقے کی بنیاد پر ملازمت کی فہرستیں تلاش کریں۔
٭فری لانسنگ پلیٹ فارمز : اپنے آپ کو مختلف فری لانسنگ پلیٹ فارمز جیسے: Upwork,Freelancer,Fiverr وغیرہ پر رجسٹر کریں اور ٹائپنگ سے متعلقہ پروجیکٹس کے لیے بولی (Bidding) لگانا شروع کریں۔
٭جاب پورٹلزپر تلاش:
Naukri.com,Indeed,Shine,Glassdoor اور دیگر جاب پورٹلز پر ٹائپنگ جابز تلاش کریں اور درخواست دیں۔
ٹائپنگ کی مشق کے لیے اہم ویب سائٹس
٭ Keybr :ٹائپنگ کی رفتار بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ آپ کی ٹائپنگ کی صلاحیتوں کو چیلنج کرنے کے لیے بے ترتیب الفاظ کی ترتیب فراہم کرتا ہے۔
٭10FastFingers : اس ویب سائٹ پر ٹائپنگ کے مقابلے اور ٹائپنگ کے مختلف ٹیسٹ ہیں جو آپ کو اپنی پیش رفت کو ٹریک کرنے دیتے ہیں۔
٭ TypeRacer: ٹائپنگ کی مشق کرنے کا ایک تفریحی طریقہ ہے، جہاں آپ دوسرے ٹائپسٹ کے خلاف ریس میں مقابلہ کرتے ہیں۔ آپ جتنی تیزی سے اور درست طریقے سے پیراگراف ٹائپ کر سکتے ہیں، اتنی ہی زیادہ ریسیں آپ جیت سکتے ہیں۔
پارٹ ٹائم ٹائپنگ جابز کے لیے بہترین کمپنی اور ویب سائٹ کون سی ہوگی؟
آن لائن پارٹ ٹائم ٹائپنگ جابز کے لیے بہت سی کمپنیاں اور ویب سائٹس دستیاب ہیں، لیکن یہ آپ کے بجٹ، مہارت اور مقام پر منحصر ہے۔ درج ذیل کچھ ویب سائٹس اور کمپنیاں ہیں جن پر آپ غور کر سکتے ہیں:
٭ Upwork: اپ ورک ایک فری لانسنگ پلیٹ فارم ہے جہاں آپ پارٹ ٹائم ٹائپنگ جابز کی فہرست بنا سکتے ہیں اور کلائنٹس کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
٭ Freelancer:یہ ایک اور فری لانسنگ پلیٹ فارم ہے جس پر آپ اپنی ٹائپنگ کی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔
٭Fiverr : فری لانسنگ سروسز کے لیے یہ بھی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، جس میں آپ ٹائپنگ کی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔
٭Amazon Mechanical Turk : یہ کارکنوں کے لیے چھوٹے کاموں جیسے کہ ٹائپنگ اور ڈیٹا انٹری کے کام کے لیے ادائیگی حاصل کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
اہم بات کہ ہر کمپنی یا پلیٹ فارم پر ملازمتوں کو آپ کی مخصوص ضروریات اور مہارتوں کے مطابق کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس اچھی صلاحیت ہے تو یہ بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے ،کیونکہ اس طرح کے کاموں کے لیے خود پر قابو اور آرگنائزڈ رہنےکی ضرورت ہوتی ہے۔
٭ ٭ ٭
I am a freelancer