جنوری ۲۰۲۴

قرآن کی عظمت کو جانیں
قرآں سے عقیدت بھی رکھیں
دل کے امراض میں ہے اکسیر
قرآں سے شفا حاصل کرلیں

ہے رشد و ہدیٰ کا سرچشمہ
اس بات پہ بھی ایمان رکھیں
آیاتِ قرآں پڑھ پڑھ کے
اخلاق ہمارے خوب سجیں

سمجھیں مفہوم قرآں کو
قرآں میں ہمیشہ غرق رہیں
قرآں کو بنالیں مشعل راہ
پرنور حیات کی ہوں راہیں

ہر روز و شب محنت کر کے
تعلیمِ قرآں عام کریں
گھر گھر میں ہو جائیں روشن
تعلیم و تعلم کی شمعیں

ترکے میں ورثاء کے حصے
آیاتِ نساء میں آئے ہیں
فقراء مسکینوں کے حق کو
توبہ کی سورہ میں دیکھیں

احسان خدا کے ہیں کیا کیا
اس بات پہ غور و خوض کریں
صد شکر بجا لائیں رب کا
اور بندۂ عاجز بن کے رہیں

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ۲۰۲۴