جنوری ۲۰۲۴

ہم ہو گئے کامیاب
الحمدللہ
ہم ہوگئے کامیاب
لوگ کہتےہیں
غزہ کی بم باری میں،سیکڑوں بچے، جوان، بوڑھوں کی
اموات ہوئیں
نہیں!
خدا کی قسم نہیں!
ہمیں تو سرخ جوڑے پہنائے گئے
ہمارے ہاتھوں میں سرخ گلدستے تھمائے گئے
ہماری زخمی گردنوں میں سرخ گلوں کےہار سجائے گئے
اس شان سے نکلی برات ہماری
تم کیا جانو
موت کی گھڑی آنے پر ہر نفس مر جاتا ہے
لیکن اللہ کی خاطر خود
موت سے گلے ملنے کا
مزہ ہی کچھ اور ہے
فُزتُ وَ رَبِّ الکَعبہ
ربِ کعبہ کی قسم!
ہم ہو گئے کامیاب
ہم ہوگئے کامیاب ایک دن

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ۲۰۲۴