دسمبر ۲۰۲۳
عصر حاضر کا جہاد

سوشل میڈیا پر اسلام کی حقیقی تعلیمات عام کرنا بھی عصر حاضر کا جہاد ہوگا ۔ ظالم کو ظلم سے روکنے اور مظلوم کی مدد کرنے کی ہر کوشش جہاد میں شامل ہے۔اس دور میں پر امن جہاد کی بہت سی ایسی شکلیں سامنے آئی ہیں کہ گذشتہ دور میں ان کا تصور بھی نہیں تھا۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کا استعمال اور ظلم کے خلاف قانونی جدو جہد پر خصوصی توجہ درکار ہے۔ علماء و مشائخ ، دانشوران و مفکرین اور ملت کے اصحابِ ثروت سر جوڑ کر بیٹھیں اور مل جل کر قدم اٹھائیں تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔
دین کا ایک اہم فریضہ اللہ کے راستے میں جہاد ہے ، جہاد کے لفظ کو دشمنان اسلام نے کچھ اس طرح بدنام کر دیا ہے کہ گویا پوری دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی برائی نہیں ، اور اس حقیقت کا بھی اعتراف کرنا چاہیے کہ اس میں جہاں دشمنان دین کا حصہ ہے، وہی کچھ حصہ ان نام نہادنا عاقبت اندیش، شریعتِ کے مزاج سے نا بلد نا شناس زمانہ مسلمانوں کا بھی ہے، جنھوں نے اپنے مخالفین کے قتل و غارت گری کو جہاد کے نام پر جائز ٹھہرا رکھا ہے ، جس کی مثال اس وقت عالم اسلام اور عالم عرب میں کھلی آنکھوں سے دیکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ جہاد نہیں، جہاد کے نام پر فساد ہے،اگرچہ انھوں نے مجاہدین اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے لیکن حقیقت میں یہ اسلام کو بدنام کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں ۔
آج کل سوشل میڈیا پر اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف نہایت نا شائستہ باتیں اور حملے جاری ہیں۔ فرقہ پرستی کوہوا دیا جارہاہے، مذہبی و سیاسی قائدین کی ایسی تقریریں نشر کی جاتی ہیں جن کو سن کر ناواقف اور سادہ لوح ہندو بھائیوں کا متاثر ہونا فطری بات ہے ۔ یہ بات ممکن ہے کہ ان تقریروں کی ویڈیوز پر کمنٹس کر کے اوریوٹیوب ، فیس بک ، ٹویٹر وغیرہ کے ذریعہ جوابی تقریر نشر کر کے ان اعتراضات کے مدلل جواب دیے جائیں اور غلط فہمیوں کو مؤثر طور پر دور کیا جائے، اس کام کو منظم طریقے سے کیا جائے۔ جب بھی اسلام کے مخالف کوئی چیز سوشل میڈیا پر آئے تو سیکڑوں لوگ سنجیدہ لب و لہجہ میں اسلام کاسپورٹ کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کریں اور چوبیس گھنٹے کے اندر جوابی کنٹنٹ ویڈیو یا تحریر کی شکل میں نیٹ پر آ جائے ۔یہ جواب جذباتی نہ ہو ، دلائل پر مبنی ہو، تیز لب و لہجے میں نہ ہو، سنجیدہ اسلوب میں ہو، مخالفین کے جذبات کو مجروح کرنے والانہ ہو، پیام محبت اور دعوت کے اسلوب میں ہو، وہ ہندی میں بھی ہو انگلش میں بھی ہواور مقامی زبان میں بھی ہو۔ یہ کوشش ان شاءاللہ انصاف پسند، غیر جانبدار اور علم دوست لوگوں کو مطمئن کرےگی۔ اس وقت جس طرح اسلام کے خلاف یک طرفہ مواد آ رہا ہے، یہی اس کا بہترین جواب ہوگا۔
ایسے واقعات پر پرتشدد رد عمل ، دوسروں کی جان لینا ، یا خود کش حملوں کے ذریعہ اپنی جان گنوا نا ایک بے فائدہ اور غیر شرعی عمل ہے ، اس سے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہوتی ہے، دشمنان اسلام کو تقویت پہنچتی ہے ، اور غلط فہمیاں دور نہیں ہوتیں۔
دشمنان اسلام سے جہاد اور منافقین یعنی مسلمانوں کی صف میں چھپے ہوئے ان لوگوں سے جہاد، جو اصل میں اسلام کے خلاف شازش کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو دھوکا دیتے ہیں۔ ظالموں کے جہاد کے لیے اللہ نے دو طرح کے وسائل کا ذکر کیا ہے، ایک مال دوسرے جان۔چنانچہ قرآن میں ارشاد باری ہے:
وجاھدوا باموالکم وانفسکم
ان کاموں کے لیےکثیر سرمایہ کی بھی ضرورت ہے ، ملت کے سرمایہ دار ، تاجر ، دولتمند اور صنعت کاروں کا فریضہ ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور اس کو دینی و ملی فریضہ تصور کریں ، مسلمان اپنی فضول خرچیوں کو کم کر لیں ،اپنی تقریبات کو سادہ رکھیں ، اور یہ پیسے بچا کر اس اہم کاز پر خرچ کریں ۔ ضرورت ہے حوصلے کی ، تنظیم و منصوبہ بندی کی ، دردمندی اور فکر ارجمندی کی اور کام میں اشتراک و اتحاد کی۔

٭ ٭ ٭

ان تقریروں کی ویڈیوز پر کمنٹس کر کے اوریوٹیوب ،فیس بک ، ٹویٹر وغیرہ کے ذریعہ جوابی تقریر نشر کر کے ان اعتراضات کے مدلل جواب دیے جائیں اور غلط فہمیوں کو مؤثر طور پر دور کیا جائے، اس کام کو منظم طریقے سے کیا جائے۔ جب بھی اسلام کے مخالف کوئی چیز سوشل میڈیا پر آئے تو سیکڑوں لوگ سنجیدہ لب و لہجہ میں اسلام کاسپورٹ کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کریں اور چوبیس گھنٹے کے اندر جوابی کنٹنٹ ویڈیو یا تحریر کی شکل میں نیٹ پر آ جائے ۔

Comments From Facebook

1 Comment

  1. محمد مشتاو فلاحی

    السلام علیکم ورحمۃاللہ
    مضمون پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ مضمون نگارکی نگاہ میں جہاد کا تصور واضح نہیں ہے۔غیر اسلامی قانون کی پابندی کرتے ہوئے جہاد نہیں ہوسکتا۔
    دشمنان اسلام کا شعائر اللہ کی بے حرمتی خاص کر اشارہ میں عصمت ناموس رسالت کے خلاف مسلمانوں کے رد عمل کو فساد گرداننا مولانا وحید الدین خان کی سوچ کی عکاسی ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے تحریکی حلقہ میں خود فکر اسلامی کے قاتل کی پیٹھ کس قدر بڑھ گئی ہے۔

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے