اے خوابِ غفلت کے اسیرو!
تمھیںمیرا درد بھرا سلام۔
آج میں بہت اکیلی ہوں، بہت پریشان ہوں، بہت تکلیف میں ہوں، ایک درد بھری اذیت سے گزر رہی ہوں، عجیب الجھنوں کی شکار ہوں، یہ ظلمت بھری شب کی وحشت مجھے کھائےجارہی ہے ،میرے وجود کو نڈھال کر رہی ہے، نئی سحر کا مجھ پہ خوف طاری ہو رہا ہے ، میری چیخیں میری تنہائی کی ساتھی بن گئی ہیں ، آج میں خود کو کتنی بے بس لگ رہی ہوں ، اپنے وجود کو منتشر ہوتے دیکھ رہی ہوں مگر کچھ کر نہیں پا رہی ہوں، شر پسندوں کے ہاتھوں منہدم ہو رہی ہوں پھر بھی خاموش ہوں۔
آج شدت سے مجھے چھ دسمبر کا واقعہ یاد آرہا ہے، جب میرے وجود کو ناپاک کرنے کا عہد کیا جا رہا تھا،جب میرے اوپر کوڑے برسائےجارہے تھے،جب مجھے ڈھانے کی پوری کوشش کی جارہی تھی،جب اسلام کی تاریخی صفحات سے مٹانے کی سازشیں رچی جا رہی تھیں،ہاں مجھے یاد ہے !
ہاں یاد ہے وہ وقت بھی جب میں عدالت عظمیٰ میں سہمی ہوئی جج صاحب سے بہت منتیں کرنے کے بعد بھی اپنے خلاف فیصلہ سن رہی تھی ، اپنی آخری امید کا گلا گھونٹتے دیکھ رہی تھی اور آنکھوں میں آنسو لیے واپس آ گئی ۔
سب یاد ہے۔
پتہ ہے ؟
کتنے سالوں سے تیرے دلاسوں میں شب و روز گزارے ہیں میں نے،آج میں تمھیںیہ آخری خط اس لیے لکھ رہی ہوں کہ شاید آج ہماری آخری ملاقات ہو،آج ہماری آخری گفتگو ہو،وصل کا یہ آخری لمحہ ہو۔
شاید تم میرے فراق کو اپنا مقدر نہ سمجھ کر میری فکر کرو ، مجھے غور سے سنو ، مجھ پر گزر رہی اس اذیت کو محسوس کر سکو۔
شاید کہ تمھارے سینے میں میرے لیے تڑپ پیدا ہو ، تمھارے دلوں میں میرے لیے کچھ کرنے کا حوصلہ ہو ، تمھارا ذہن میرے لیے پریشان ہو ، تمھاری آنکھیں میری تلاش میں کوشاں ہوں،شاید کہ اب تم میرے بارے میں کچھ سوچ سکو۔
ہاں:
مجھ سے بچھڑ کے تُو بھی روئے گا عمر بھر !
فقط والسلام
تمھاری دعاؤں کی طالب:
– بابری مسجد
٭ ٭ ٭


ہائے💔🥺
Ya rabbul alamin Babri masjid ki bazyabi main madad ferma
Ya rabbul alamin Babri masjid ki bazyabi main madad ferma