السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ھادیہ ای میگزین کادسمبر ماشاءاللہ نئےعنوانات کے ساتھ ہمارے سامنےہے۔ اس میں یعنی عالمی منظر بھی اور ملکی منظر بھی ہمارے سامنے اور اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی خواتین کا جو عنوان ہے ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس کاتھا ،واقعی ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ فلسطینی خواتین جن کا ذکر یہاں پر تفصیلات سے دیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہی نہیں تھے جو آج اس ھادیہ میگزین کے ذریعے ہمیں پتہ چلا کہ خواتین کے ساتھ وہاں پر کیا سلوک ہو رہاہے۔
پھر اس میں رائے دہی کا بھی شعور جو ہے ،عبدالمجید سید خالق احمد صاحب کا جو ہے اس میں آرٹیکل آیا ہے ،جس سے ہمیں اس کی تفصیلات معلوم ہوئیں کہ سیاسی شعور ہمارے اندر کیسا ہوناچاہیے ہماری بیداری کیسی ہو؟ تو اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں مسلمانوں کی مذہبی جذبات کس طریقے سے لوگ مجروح کر رہے ہیں؟یہ بھی ایک عنوان یہاں پر آرٹیکل ہے جو بہت سارے حالات ہم نہیں جانتے تھے، ڈاکٹر فاطمہ تنویر صاحبہ کے اس آرٹیکل نے ہمیں آگاہ کر دیا۔
پھر اسی طریقے سے درس قرآن، درس حدیث الحمدللہ بہت شاندار ہیں۔ وہ ساری ایسی چیزیں ہیں، اس ای میگزین میں جو میرے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ الحمدللہ جو سیاسی شعور بیدار کرتی ہے، ملکی عالمی معاشرتی معاشی کے تمام حالات ہمیں جو میگزین کے ذریعے سے معلوم ہوتے ہیں۔ الحمدللہ طالبات کے لیے بچوں کے لیے اس کے اندر بہت سارے معلوماتی مواد ہیں، اور پھر اسی طریقے سے قاری کے سوالوں کےجوا بات اس میں دیے جاتے ہیں۔
ایک اہم عنوان تھا جس کے اندر بات بتائی گئی ہے کہ صلہ رحمی کیا ہے؟ اور وہ بچوں کے اندر کیسے اثرات پروان چڑھاتی ہے؟ وہ واقعی بہت ہی اچھا عنوان ہے الحمدللہ۔ کبھی ہماری سوچ ادھر جاتی ہی نہیں کہ ایسی چیزوں کے بچوں پرکیا اثرات ہوں گے؟
اسی طریقے سے Health isseus بھی اس میں بتائے گئے ہیں۔ اس ماہ میں مینٹل ہیلتھ کیا ہے؟ اس کی تفصیلات ، پھر اس کے بعد عصر حاضر کا جہاد، جہاد کا صحیح مفہوم ہم تو یہی سوچتے تھے کہ جدوجہد کرنا ہے،اور دین کے کاموں میں جدوجہد کرنا ہے، دین کے غلبے کے لیے، لیکن اس کے اندرکچھ اور ہی بات جو ہے ہمارے سامنے آئی ہے کہ دنیا کے اندر آپ کو عصر حاضر میںجس سے لڑنا ہے، اس کا ذکر یہاں پر کیا گیا، اور اسی طریقے سے ہیلتھ ایشوز کے orthopaedic کیا ہے؟ پھر اس کی کتنی قسمیںہیں ؟پھر اس کے لیے کون سی دوائی استعمال کرنی ہے؟ کس کس دوائی سے ہم جلدی سے ٹھیک ہو سکتے ہیں اس کا بھی جو ہے اس میگزین کے اندر آرٹیکل آیا ہوا ہے الحمدللہ۔
اس سے بہت سارا ہمارا فائدہ ہوا ہے کہ ہم کس قسم کی دوا کا استعمال کریں اور کیسے یعنی ڈاکٹروں کے پاس جائیں پھر جلد سے جلد اس کا علاج کس طریقے سے کرائیں ؟
بہت اچھا آرٹیکل تھا ،یہی میگزین ھادیہ بہت اچھا پلیٹ فارم ہے ہم سب کے لیے، جہاں پر ہم یہ علمی عملی فکری نمونہ ہم کو یہ ای میگزین ھادیہ دے رہا ہے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
تمام ای میگزین ٹیم کے لیے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اجر عظیم سے نوازے، اسی طرح سے یہ ہمیشہ ہمیشہ آنے والی نسلوں تک بھی یہ ای میگزین کارآمد ثابت ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قاسمہ شاہین صاحبہ!
آپ کا مراسلہ موصول ہوا۔ آپ اتنی توجہ سے ھادیہ کا مطالعہ کرتی ہیں ،جان کر خوشی ہوئی ۔
ھادیہ ٹیم کی اس ہمت افزائی کا شکریہ۔ امید ہے آپ اسی طرح اپنے تجاویز ومشورے بھیجتی رہیں گی ۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments