قاری کی رائے

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہر ماہ ھادیہ میگزین کی بازدید ہوتی ہے۔ہر آنے والا شمارہ مزید دلکش و سیر حاصل معلومات کے خزینے سے لبریز ہوتا ہے۔
ھادیہ میگزین یوں تو اپنے سفر کا کامیاب ایک سال مکمل کرچکا ہے۔میں اسے دورِ حاضر میں خواتین کا ایک توانا اور معیاری رسالہ مانتی ہوں،جو خصوصاً تربیتی نقطۂ نظر کا غماز ہے۔
میگزین ہر عمر کی خواتین کو اپنی جانب توجہ مبذول کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔ کیوں کہ اس کی بنیاد وسیع اور بنیادی مقاصد پر رکھی گئی ہے۔ امور خانہ داری سے لے کر پکوان، صحت، بچوں کی نگہداشت ، باغبانی، سلائی اورمختلف ہنر و دلچسپیاں، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لیے ای – استاد اور حالات حاضرہ، سیاست، اخلاقی و مذہبی اقدار اور نسوانی ادب بھی شامل ہوتا ہے۔ تربیت اولاد اس کے مضامین کے انتخاب کی کسوٹی منتظمین و ذمہ داران کی سماج ، معاشرہ اور خاندان پر عمیق مشاہدہ اور بصیرت کو واضح کرتی ہے۔
شمارہ میں شامل سبھی موضوعات معلوماتی، پر مغز اور فکر انگیز ہوتے ہیں، جو قارئین کے ذہن میں ابھرنے والے خدشات کی تشفی بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہی مثبت سوچ کی تخلیق بھی۔ بطور خاص اس میں خواتین کی دل چسپی اور ان کی رہنمائی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
ھادیہ میگزین کے ہر شمارے میں معاشرے کے تئیں فکر انگیزی نظر آتی ہے،جو نسل نو اور بالخصوص خواتین کی صلاحیتوں اور ذہن کو صحیح سمت دینے کا فریضہ ادا کررہی ہے۔ اس میگزین کے مطالعے سے بہت سی قابل اور ہنر مند ، ماہر اور دانش مند خواتین سے ان کے مضامین کے ذریعہ تعارف ہوتا رہتا ہے۔ بے شک جس قوم کی ماں ، بہن، بیٹی اور بہو زیورِ تعلیم سے آراستہ اور حالاتِ حاضرہ پر نگاہ رکھ کر درپیش مسائل کا خود تدارک پیش کررہی ہوں تو یقینا آنے والا معاشرہ صحت مند اور صالح اقدار لیے سامنے آئے گا۔
میں ھادیہ میگزین کی اس علمی، ادبی و تعلیمی میگزین کی معیاری اشاعت پر مدیر اور پوری ٹیم کو صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
محترمہ کوثر حیات صاحبہ!
آپ کے خیالات جان کر دلی مسرت ہوئی۔ یہ میگزین کی خوش قسمتی ہے کہ اسے زیرک قارئین میسر آئے۔
جزاک اللہ خیرا ًکثیرا ً

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے