یوم خواتین

ہے آج خواتین کا پھر یوم خواتین
دیکھیں گے کہ کیا کہتے ہیں اسلامی قوانین

اسلام نے عزت جو خواتین کو بخشی
عزت یہ کسی دین میں ہم کو نہیں ملتی

دنیا میں خواتین ہی نے رنگ بھرا ہے
یہ دین خدا کی ہے خدا ہی کی عطا ہے

عظمت ہے خواتین کی پردے کی بدولت
عورت کی محافظ بھی ہے اسلامی شریعت

چاہے وہ کوئی ماں ہو، بہن ہو کہ ہو دختر
ہر روپ میں عورت تو ہے ایثار کا پیکر

گھر بنتا ہے جنت بھی تو عورت کی بدولت
عورت کا جو پیکر ہے خدا کی ہے وہ رحمت

وہ لوگ خواتین کی کرتے ہیں جو عزت
وہ جانتے ہیں شیریں خواتین کی عظمت

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے