فری لانسنگ موجودہ دور کا بہترین ذریعۂ معاش
کام کوئی بھی ہو، آن لائن یا آف لائن، فری لانسنگ، بزنس اسٹارٹ کرنا یا کسی ادارے میں جاب کرنا،اس کے لیے جو پہلی دو باتیں اہم ہیں، ان میں ایک ’محنت‘اور دوسرا’صبر‘ہے۔
اکثر و بیش تر لوگ فری لانسنگ کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں، مگر انہیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ شروعات کہاں سے کریں؟ میرا مشورہ ہے انہیں ’سیکھنے ‘ سےآغاز کرنا چاہیے ۔جب کسی فردکو بنیادی معلومات کا علم ہی نہ ہو، جیسے کمپیوٹر آپریٹ کرنا، اکاؤنٹ بنانا، پھر اس اکاؤنٹ کے ذریعہ الگ الگ ویب سائٹ پر کس طرح لاگ ان کاکیا جائے۔وغیرہ ۔
آپ کو پہلے ان کے بارے میں جاننا چاہیے، انہیں سیکھنا چاہیے۔ پھر صبر کی کمی اور مستقل مزاجی نہ ہونا، یہ دونوں بھی ایسے منفی پوائنٹس ہیں، جو آپ کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں۔انسان کوشش کررہا ہو اور کام نہ بن رہا ہو تو وہ جلد ہی اپنی راہ بدل لیتا ہے۔ ایسے میں آپ دوسروں پر انحصار نہیں کرسکتے کہ آپ انہیں میسج کریں گے اور وہ آپ کو سارا طریقۂ کار سمجھائیں گے۔
آج اس دور میں انٹر نیٹ سبھی کے پاس موجود ہے۔ یوٹیوب پر آپ اپنے پسند کی ویڈیوز اور ڈرامے نکال کر دیکھ سکتے ہیں تو آپ کمپیوٹر سے متعلق بھی رہ نمائی لے سکتے ہیں۔
اگر آپ کو انٹرنیٹ پر ویڈیوز دیکھ کر سمجھ نہیں آرہا تو آپ کسی بھی آف لائن یا آن لائن کورس کو جوائن کرلیں۔وہاںسے باقاعدہ سیکھیں اور سیکھنے کے لیے کوشش یہ کریں کہ آپ کے پاس ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ ہو۔ جس پر آپ ساتھ ساتھ پریکٹس بھی کرسکیں۔ باقاعدہ سیکھنے کے بعد فری لانسنگ کی شروعات کی جاسکتی ہے۔
صلاحیت/اسکلز کی پہچان:
اگر آپ کو کمپیوٹر کی نالج ہے، مگر یہ نہیں پتا کہ کام کیا کرنا ہے؟ کیسے کرنا ہے؟ یا آپ کو اپنی صلاحیت کی پہچان نہیں ہے تو کیا کریں؟
سب سے پہلے آپ اپنی مہاکو پہچانیں ۔ میر ی نظر میں صلاحیت کو آسانی سے پہچاننے کا طریقہ یہ ہے کہ:
٭ یہ دیکھیں کہ آپ اپنے Laptop, Desktop,Smart Phone یا ، فرینڈز کے Laptop, Desktop,Smart Phone میں کیا چیز سب سے زیادہ کرتے ہوں۔ کیا چیز کرنے میں ان کی مدد کرتے ہو۔
٭اگر آپ اپنے والدین،فرینڈز کی فوٹو ایڈٹ کرنے میں مدد کرتے ہوتو آپ کی دلچسپی فوٹو ایڈیٹنگ میں ہوسکتی ہےاور اسی دلچسپی کو نظر میں رکھتے ہوئے اسے سیکھ کر اسے اپنی صلاحیت میں تبدیل کرسکتے ہو ۔آپ کی صلاحیت فوٹو ایڈیٹنگ بن جائے گی۔
٭ایسے ہی اگر آپ انہیں ویڈیو ایڈیٹنگ کرنے میں مدد کرتے ہو۔ ٹائم لائن،Animination,effects وغیرہ کے ساتھ کسی بھی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اچھی طرح کرلیتے ہوں تو آپ کی دلچسپی ویڈیو ایڈیٹنگ کرنے میں ہوگی۔ پھر آپ اسے باقاعدہ سیکھ کر اس میں صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔
٭اس کے علاوہ آپ کو صلاحیت کس چیز میں حاصل کرنا ہے؟ سمجھ نہیں آرہا تو کسی بھی فری لانسنگ کی ویب سائٹ کو سرچ کریں اور اس میں پروجیکٹس دیکھیں کہ ایسا کیا کیا ہے؟ جو آپ کرسکتے ہیں، اگر آپ اس کام میں بہتر نہیں ہیں تو صلاحیت کی پریکٹس کریں۔
اپنی مثال دوں تو میں ٹیکنیکل کاموں میں اچھی رہی ہوں۔ مگر اس کام میں شروعات ہی سے اچھی ہونے کے باوجود میں نے کئی کاموں کو ایک دفعہ دیکھ کر سیکھ لیا تو کئی کام صبر آزما رہے۔ مگر مجھے کوکنگ میں دقت پیش آئی ۔ کوکنگ عام طور پر کوئی بھی انسان چند بار دیکھ کر ہی سیکھ جاتا ہے۔ کبھی کبھی یہ لگتا تھا کہ کھانا تو مجھ سے بنے گا ہی نہیں۔ اب کوشش کرکے مجھے پتہ ہی نہیں چلا اور الحمداللہ میرے ذہن سے یہ خیال نکل گیا کہ مجھے کبھی کوکنگ کرنا نہیں آئے گا۔
آپ کے اردگرد کے لوگوں کی بہ نسبت آپ اتنی جلدی چیزیں نہ سیکھ پائیں تو اس میں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔کیوں کہ آپ کی سمجھ اور اس کام کو کرنے کا لیول الگ ہوسکتا ہے
فری لانسنگ:
کسی اور کے لیے کیا جانے والا آن لائن کام جس سے آپ کو پیسے ملتے ہیں اسے فری لانسنگ کہتے ہیں۔ یا ایسا کام جو آپ دوسروں کو آن لائن کسی بھی وقت اور کہیں بھی کرکےدیتے ہیں اور بدلے میں وہ آپ کو پیسے دیتے ہیں، اسے فری لانسنگ کہتے ہیں۔
آپ دنیا کے کسی بھی کونے سے فری لانسنگ کر سکتے ہیں، جہاں آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہو اور آپ پیسے کما سکتے ہیں۔
فری لانسنگ کیسے کی جاتی ہیں؟
کسی بھی کاروبار کو اپنا کام کروانے کے لیے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے وہ لوگوں کو رکھ کر ان سے کام کرواتے ہیں اور ایک ماہ میں تنخواہ کی صورت میں پیسے دیتے ہیں، لیکن آن لائن مارکیٹ کے فروغ کے باعث بہت سے کام ہوتے ہیں۔ایسے کاروبار کو کرنا پڑتا ہے جو کہ مکمل طور پر آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے وہ کسی کو نوکری نہیں دیتے اور لوگوں سے آن لائن رابطہ کر کے کام کرواتے ہیں، تاکہ وہ یہ کام سستے میں اور جلد کر سکیں۔
کاروباری حضرات کو ایسے لوگوں کی تلاش ضرور ہوتی ہے جو ان سے آن لائن کام کروا سکیں۔ اسے فری لانس مارکیٹ پلیس کہتے ہیں۔ ایسی بہت سی ویب سائٹس ہیں جہاں کام کرنے والے اور کام لینے والا دونوں موجود ہوتے ہیں۔
فری لانسنگ مارکیٹ پلیس میں فری لانسر اپنا پروفائل بناتا ہے، جس میں وہ اپنی صلاحیتوں اوراپنے کام کے بارے میں تفصیل سے بتاتا ہے۔
جس بھی کاروبار کو اپنا کچھ کام کسی فری لانسر سے کروانا ہے تو وہ اسے دو طریقوں سے کروا سکتے ہیں۔پہلے وہ آپ کے کام سے متعلق فری لانسرز کو تلاش کرے اور جس فری لانسر کو پسند ہو، اس سے رابطہ کرے اور ریٹ فائنل کر کے کام کروائے۔ دوم وہ ایک پوسٹ دیں، جس میں انہیں کام کروانا ہے، انہیں بتائے کہ یہ کام کتنے میں کروانا ہے؟ ساتھ ہی کچھ سوالات بھی پوچھیں۔ اب اس ہنر سے متعلق فری لانسرز اس پوسٹ پر ان سوالات کے جوابات دیں گے کہ وہ یہ کام کتنے دنوں میں اور کس ریٹ پر کریں گے، ساتھ ہی وہ اس کام کو کس خاص طریقے سے دیں گے۔ اب بزنس ان تمام فری لانسرز کا جواب پڑھے گا اور ان میں سے مناسب فری لانس کو کام دے گا۔
اگر فری لانسر چاہے تو کچھ رقم پیشگی بھی لے سکتا ہے یا کام مکمل کرنے کے بعد پوری اجرت لے سکتا ہے۔
فری لانسنگ کہاں کرسکتے ہیں؟
کچھ ویب سائٹس ایسی ہیں، جہاں آپ اپنا پروفائل بنا کر فری لانسنگ شروع کر سکتے ہیں، آپ کسی بھی فری لانسنگ ویب سائٹ پر اپنی آئی ڈی بنا سکتے ہیں اور اپنا فری لانسنگ کام حاصل کر سکتے ہیں۔
فری لانسنگ ویب سائٹس:
• Upwork
• Freelancer.com
• Fiverr
• Guru
• People Per Hour
فری لانسنگ اسکلز کیٹگری:
• Graphic & Design
• Digital Marketing
• Writing & Translation
• Video & Animination
• Music & Audio
• Programming & Tech
• Business
• Lifestyle Data
آپ کو ایک ایسی صلاحیت کا انتخاب کرنا ہے، جو آپ کو آتی ہے، پھر آپ کو ایک فری لانس مارکیٹ پلیس یعنی فری لانسنگ ویب سائٹ کا انتخاب کرنا ہوگا، جس پر آپ اپنا اکاؤنٹ بنائیں گے۔ اوپر آپ کو کچھ معروف فری لانسنگ ویب سائٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
اکاؤنٹ بنانے کے لیے درج ذیل طریقے پر عمل کریں:
1 ۔سب سے پہلے آپ کو فری لانسنگ پلیٹ فارم پر جانا ہوگا۔
2۔ اپنا ای میل درج کرنا ہوگا۔
3۔ اس کے بعد کچھ بنیادی تفصیلات پُر کرنا ہوں گی۔
4۔ اپنے کام سے متعلق ایک اچھی تصویر رکھیں۔
5۔ عمدہ بایو لکھیں، تاکہ لوگ متأثر ہوں۔
6۔ اپنی صلاحیت کا کچھ ڈیمو ورک بھی ڈالیں تاکہ ایک الگ تأثر بن سکے۔
7۔ اپنی مکمل سی وی کی پی ڈی ایف بھی منسلک کریں۔
8۔کچھ دوسری معلومات بھی دیں جیسے:شوق، پسندیدہ کتاب وغیرہ۔
فائدے:
  • آپ کا کوئی باس نہیں ہے۔
  • دفتر جانے کی کوئی پریشانی نہیں۔
  • آپ اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کر سکتے ہیں۔
  • کام کی قیمت آپ خود طے کریں۔
  • آپ جتنے پیسے چاہیں کما سکتے ہیں۔
  • وقت کی کوئی قید نہیں۔ آپ کسی بھی وقت فری لانسنگ شروع کر سکتے ہیں۔
  • تعلیم کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
  • آپ آزادانہ طور پر کام کر سکتے ہیں۔

نقصانات:

فری لانسنگ کے فوائد کو پڑھنے کے بعد اگر آپ کل وقتی فری لانس بننا چاہتے ہیں تو آپ کو فری لانسنگ کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ ہونا چاہیے۔ تقریباً ہر پیشے میں فائدے کے ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہیں، اسی طرح فری لانسنگ میں بھی کچھ نقصانات ہیں۔

  • آپ کو دوسرے فری لانسرز سے مقابلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
  • آپ کو شروع میں کلائنٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑ سکتی ہے۔
  • آپ کی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر کرنا ہو گا۔
  • آپ کا پورٹ فولیو بہترین ہونا چاہیے۔
  • بعض اوقات گھر سے کام کرنا آسان نہیں ہوتا، ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔
  • کام کی ساری ذمہ داری آپ ہوتی ہے۔
  • زیادہ تر فری لانسرز کی کوئی ٹیم نہیں ہوتی، وہ خود کو تنہا محسوس کرسکتے ہیں۔
  • فری لانسر ایک خود ملازم ہے، اسے تنخواہ دار شخص کی طرح سہولیات
  • (مثلاً: ہیلتھ انشورنس، بونس، فنڈز وغیرہ) نہیں ملتی ہیں۔
  • فری لانسنگ سے ایک فعال آمدنی ہوتی ہے – یعنی آپ کو پیسے تب تک ملیں گے جب تک آپ کام کر رہے ہیں۔

آپ جانتے ہیں کہ فری لانسنگ کیا ہے اور آپ اپنی صلاحیتوں کا کیسے بہتر طریقے سے استعمال کرکے فری لانسر بن کر پیسے کما سکتے ہیں۔

آپ کو صلاحیت کس چیز میں حاصل کرنا ہے؟ سمجھ نہیں آرہا تو کسی بھی فری لانسنگ کی ویب سائٹ کو سرچ کریں اور اس میں پروجیکٹس دیکھیں کہ ایسا کیا کیا ہے؟ جو آپ کرسکتے ہیں، اگر آپ اس کام میں بہتر نہیں ہیں تو صلاحیت کی پریکٹس کریں۔

Comments From Facebook

7 Comments

  1. MOHAMMAD SABIR

    ماشا ءاللہ بہت ہی زبردست طریقہ ذریعہ معاش کا ۔۔ اور ایسے وقت میں رہنمای ڈوبتے کو نت کے کا سہارا ہے۔۔۔
    جزاکم اللّہ تعالیٰ خیرا

    Reply
  2. محمد نوراللہ

    فری لانسنگ کے متعلق معلومات سے بھر پور مضمون ۔جو حضرات فری لانسنگ کے متعلق نہیں جانتے ہیں ،ان کو ضرور یہ مضمون پڑھنا چاہیے۔
    اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرماۓ

    Reply
  3. محمد عمر

    فری لانسنگ پر سب سے بہترین مضمون

    Reply
  4. Alizey Najaf

    تبصرہ
    جامع معلومات ۔۔ پر پہلو پہ تشفی بخش روشنی ڈالی ہے

    Reply
  5. Umar farooq

    *

    Reply
  6. شہزادہ حفظ الرحمن

    بہت خوب تبصرہ فرمایا لیکن نئے افراد کے لیے ایک دو مثال بھی دیکھنے کو یہاں ہی مل جاتی تو مزید آسانی ہو جاتی بشکریہ

    Reply
  7. Umer kalyar

    Hello Assalikum at new freelance ko client nasal kr ny ky li ya ya tariqa istamal krna chiya

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے