نومبر ۲۰۲۳
قاری کی رائے

پرندوں کو نہیں دی جاتی تعلیم اڑانوں کی
وہ خود ہی طے کرتے ہیں منزل آسمانوں کی

آج کےاس انٹرنیٹ اورٹیکنا لوجی کے دور میں ھادیہ ای میگزین ایک بے مثال پلیٹ فارم ہے۔ میگزین کے تمام مضامین قابل تحسین ہیں،ہر ماہ کا شمارہ ہمیں تازہ ترین اور جدید معلومات سے مستفیض کرتا ہے۔ ساتھ ہی درس قرآن و درس حدیث کے ذریعہ قارئین دینی معلومات سے بھی استفادہ کرتے ہیں۔ یہ ایک اخلاقی،سیاسی،معاشرتی اورفکری مضامین فراہم کرنے کا پلیٹ فارم تو ہے ہی، ساتھ ہی یہ ہر طرح سے خواتین کی بہترین رہنمائی بھی کرتا ہے۔خواتین کو پیش آنے والے گھریلو مسائل،صحت سے متعلق مسائل و دیگر نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ماہ ستمبر کے شمارے میں شائع ہونے والے تمام مضامین و نظمیں قابل ذکر ہیں۔ ڈاکٹر مبشرہ فردوس میم کے ذریعہ تحریر کردہ مضمون’’تشدد پر مبنی ویڈیوز اور انسانی نفسیات‘‘ کے ذریعہ Sadism اس پورے concept کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔اس مضمون کے ذریعہ تشدد پرمبنی ویڈیوز اور ان کے اثرات نیز ان سے بچنے کے لیے تدابیر کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح ڈاکٹر فوزیہ امین صاحبہ کی تحریر’’ کینسر کے مریض کے متعلقین کی کاؤنسلنگ‘‘ کینسر جیسے موذی مرض کے شکار مریضوں کی بہترین رہنمائی کرتا ہے۔
یہی دعا ہے کہ میگزین اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔ اور ہم اس سے فیضیاب ہوتے رہیں۔

سسٹر نغمہ !
آپ کا مراسلہ موصول ہوا ،پڑھ کر خوشی ہوئی۔ عموماً لوگ پڑھتے ہیں، استفادہ کرتے ہیں، لیکن قارئین اظہار رائے میں کوتاہی کرجاتے ہیں۔
آپ کی جانب سے یہ ذمہ دارانہ رویہ قابل توصیف ہے، ھادیہ ٹیم آپ کی تہِ دل سے مشکور ہے ۔امید کرتے ہیں تازہ شمارہ بھی آپ کو پسند آئے گا ۔اپنی دعاؤںمیں ھادیہ ٹیم کو یاد رکھیں ۔
شکراً جزیلا ً

ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲۳