نومبر ۲۰۲۳

اگر انسانوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں اتنی ترقی کی ہے تو اس میں سب سے بڑا کردار ہمارے انسانی دماغ کا ہے۔ انسان نےاپنی ذہانت کے بل بوتے پر بہت سی ایجادات کی ہیں۔اور ہر ایجاد نے انسان کی زندگی کو ایک نیا رخ دیا ہے۔ جب کمپیوٹر بنائے گئے تو کسی نے سوچا بھی نہیں نہ تھا کہ ہم مستقبل میں اسمارٹ فون جیسی کوئی چیز استعمال کرسکیں گے،لیکن آج یہی اسمارٹ فون ہماری زندگی کا حصہ ہے بلکہ ہمارے ہر کام میں بہت مدد کرتا ہے۔
گذشتہ چند سالوں میں ٹیکنالوجی کو ایک مختلف سطح پر لے جانے کا تصور دنیا کے سامنے اےآئی کی صورت میں کمپیوٹر سائنس کے کچھ سائنسدانوں نے رکھا ہے۔اس کا بنیادی مقصد ایسے کمپیوٹر کنٹرول روبوٹس یا سافٹ ویئر بنانا تھا جو انسانوں کی طرح سوچ کر کسی مسئلے کو حل کرسکیں۔
کئی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ٹیکنالوجی میں اس طرح کی ترقی مشینوں کو سپر انٹیلی جنس بنا سکتی ہے ،جس سے انسانی وجود کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔مستقبل ہی بتائے گا کہ مصنوعی ذہانت یا مشین لرننگ انسانوں کے لیے کتنی فائدہ مند ثابت ہوگی؟
فی الحا ل مصنوعی ذہانت کے معنی سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مفہوم

مصنوعی ذہانت(Artificial Intelligence)یہ دو لفظوں کا مجموعہ ہے:آرٹیفیشیل اور انٹیلجنس۔
’’آرٹیفیشیل (Artificial)‘‘کامعنی ہے ایسی غیر حقیقی مصنوعی چیز ،جو کسی حقیقی چیز کی طرز پر بنائی گئی ہو۔
’’انٹیلجنس(Intelligence)‘‘ سوچنے ، سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت کو انٹیلجنس کہا جاتا ہے۔
چنانچہ اس تصور اور اصطلاح کا مقصد یہ ہے کہ ایسی مشین ایجاد کی جائے جو انسان کی طرح سوچنے، سمجھنے ، سیکھنے اور بر وقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

مصنوعی ذہانت کی تاریخ

1950 ءیہ وہ سال تھا جب مصنوعی ذہانت پر تحقیق شروع کی گئی تھی۔ اے آئی کے میدان میں تحقیق کا آغاز الیکٹرانک کمپیوٹرز اور اسٹورڈ پروگرام کمپیوٹر ز کی ترقی کے ساتھ ہوا۔اس کے بعد بھی کئی دہائیوں تک کوئی ایسا ربط نہیں مل سکا کہ کمپیوٹر انسانی دماغ کی طرح سوچ سکتاہے یا کام کرسکتا ہے۔
سال1955 ء :
Allen Newell اور Herbert A. Simon نے سب سے پہلے آرٹیفشیل انٹیلیجنس پروگرام کوڈیولپ کیا تھا۔ اس پروگرام کا نام لاجک تھیورسٹ(Logic Theorist) رکھا۔
’’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘‘ کے الفاظ کا انکشاف1956 میںJohn McCarthy نے کیا تھا۔ John McCarthy کو AI کا سرپرست بھی کہا جاتا ہے۔
سال 1966 ء :
میں سائنس دانوں نے اس طرح کے الگورتھم کوشروع کیا جو ریاضی مسائل کو حل کر سکتے تھے۔ اسی سال میں Joseph Weizenbaum کی طرف سے پہلے (Chatbot)کو دریافت کیا گیا جس کا نام(Elisa)تھا۔
سال 1972 ء :
جاپان کی طرف سے پہلا(intelligent humanoid robot) بنایا گیا جس کا نامWABOT-1تھا۔
سال 1980 ء :
آرٹیفشل انٹیلیجنس Expert Systemکے ساتھ آیا ہے۔Expert systemانسان کی طرح سوچنے اور فیصلہ لینےکے قابل تھا۔
امریکہ نےسال 1980 ءمیںہی AI کا پہلا قومی کانفرنس (Stanford University) میں منعقدکیا گیا۔
سال 1997 ء :
, IBM ڈیپ بلیو نے عالمی شطرنج چیمپیئن کو ہرایا۔IBM Deep Blue یہ پہلا کمپیوٹر تھا جس نےAI کا استعمال کرکے عالمی شطرنج چیمپیئن کو ہرایا۔
سال2002 ء :
پہلی بارVacuum cleaners)AI)کے طور پر سامنے آیا جس کا نام رومبا Roombaتھا ۔
ٹھیک چار سال بعد یعنی سال 2006 ءمیںAI بزنس کی دنیا میں آگئی۔ فیس بک، ٹویٹر اور نیٹ فلکس جیسی بڑی کمپنیوں نے AI کا استعمال کرنا شروع کردیا۔
سال2011 ء :
اس سال AI کافی ایڈوانس اور مارڈن ہوچکی تھی ۔ اس وقت وہ پہیلیوں کو حل کرنا اور مشکل مسائل کوسمجھنے کی صلاحیت آچکی تھی ۔ مزید برآںAI سوالات کو جلد حل کرنے کے قابل ہو گئی تھی۔
سال 2012 ء :
گوگل نے گو Google now نام کی ایپ کو تیار کیا ،جویوزرز کو پیشین گوئی کی شکل میں معلومات فراہم کرسکتا ہے۔
سال 2014 ء :
میںAI کے ذریعے سے (chatbot) کو تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کے مسئلے سن کر حل کرتا ہے۔
سال 2020 ء :
میں Baidu نے LinearFold AI الگورتھم کو ریلیز کیا ہے، اس الگورتھم کا استعمال کرونا کی ویکسین بنانے کے لیے کیا گیاتھا۔
سال 2022ء :
اس سال کے آخر میں ChatGPT نے تہلکہ مچا دیا۔ ChatGPT کا استعمال کرکے ہم بہت سارے کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔
اےآئی(AI) کی یہ مکمل روبوٹک سسٹم ہے ۔جس کو مکمل طور پر انٹیلجنس پر پروگرام کیا گیا ہے۔یہ آپ کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات کے مطابق کام کرتا ہے۔AI کانام سنتے ہی ہمارے ذہن میں سب سے پہلے آنے والی چیز ہے فریکشن ،لیکن اے آئی بالکل محدود نہیں ہے۔
کی ورڈ( keyword)کی شکل میں جو بھی سرچ کیا جاتا ہے ان ہدایات (command)کو وہ گوگل، یوٹیوب، فیس بک ، اور پوراانٹرنیٹ دی گئی ہدایات کے مطابق ڈاٹا جمع کرتا ہے جو کہ آرٹیکل ، ویڈیوز اور تصویروں کی شکل میں آپ کے سامنے ہوتا ہے۔ یہ تمام نتائج ہمارے سامنے واضح کرنا مصنوعی ذہانت کے پروسیس سے ہوتا ہے۔
لیکن پھر ترقی ہوتی گئی اوپنAI آیا۔ ChatGPT نے آکر پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔اب آپ کی اپنی مرضی سے آرٹیکل لکھوا نا، ویڈیوز بنوانا،ہائی لیول کی تصویریں بنوانا ممکن ہےاور دنیا بھر کا وہ ڈاٹا جو گوگل پر موجود ہے اسے اپنی مرضی سے ترتیب دے کر اپنے سامنے رکھا جاسکتا ہے۔
ChatGPT ہر زبان میں ڈاٹا جمع کرے گا، مڈ جرنی ہائی لیول کی تصویریں بناکر دے گا، کاپی اےآئی (Copy A.I)ہمارے لیے کاپی رائٹنگ کا کام کرے گی۔اس کے علاوہ اےآئی کے مختلف ٹولز آپ کا گھنٹوں کا کام منٹوں میں کرکے دے سکتے ہیں،لیکن سب سے بڑا سوال یہاں کہ اےآئی انسان سے زیادہ طاقتور ہے ؟
اس کا جواب ہے بالکل بھی نہیں،یہ کھیل انسان اور اے آئی کے درمیان نہیں ہے بلکہ اصل کھیل تو انسان اور انسان کے بیچ ہے۔

٭ ٭ ٭


اےآئی (AI) کے مختلف ٹولز آپ کا گھنٹوں کا کام منٹوں میں کرکے دے سکتے ہیں،لیکن سب سے بڑا سوال یہاں کہ اےآئی(AI) انسان سے زیادہ طاقتور ہے ؟

اس کا جواب ہے بالکل بھی نہیں،یہ کھیل انسان اور اے آئی(AI) کے درمیان نہیں ہے بلکہ اصل کھیل تو انسان اور انسان کے بیچ ہے۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲۳