نومبر ۲۰۲۳

اے فلسطین مقدس و مؤقر و حسین
تیری اقصیٰ میں جھکی رحمت عالم کی جبین
تجھ میں مدفون ہیں کتنے ہی پیمبر و رسول
یہ شرف تجھ کو ملا ہے تو بنا سب کا امین
شب معراج میں اک خاص کرم تجھ پہ ہوا
تیرے مہمان بنے صاحبِ پیغامِ مبین
آسماں جھوم اٹھا فرش بھی ممنون ہوا
پائے سرکار دو عالم سے سجی تیری زمین
اب اسیری میں مگر کھو گئے تیرے آثار
قبضۂ غیر میں ہیں سب ترے باغات و زمین
تجھ کو اغیار کے قبضے سے چھڑانے کے لیے
تجھ پہ قربان ہوئے کتنے ہی فرزند فطین
ہے سرِ عرشِ بریں تیری فغاں اور فریاد
جلد ہی خاک میں مل جائیں گے دشمن ہے یقین
جلد آزادی ملے قبلۂ اول تجھ کو
ہے دعاگو تری خاطر، بڑی عنبر ؔہے حزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲۳