نومبر ۲۰۲۳

نبی کے عشق میں جو لوگ غرق رہتے ہیں
وہی تو شعر بھی کہتے ہیں، نعت کہتے ہیں
وہی ہیں مخلص و صادق، وہی ہیں سب سے امین
اسی لیے تو ہے سیرت میرے نبی کی حسین
نہیں ہے آپ سا کوئی حسین دنیا میں
جمال آپ کی سیرت کا ہے صحابہ میں
مرے نبی پہ کھلے ساری کائنات کے راز
رموزِ آگہی بھی فاش اور حیات کے راز
ہمیں نبی نے اجالوں کی دی بشارت تب
جہاں میں تھا نہ پتہ کوئی روشنی کا تب
ان ہی سے میرے تخیل کو ایک راہ ملی
نیا خیال، نئی فکر اور چاہ ملی
حصارِ ذات سے باہر نہ ہم نکل پائے
کہ انتہائے محبت میں کچھ نہ لکھ پائے

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲۳