قاری کی رائے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء الله ! ھادیہ میگزین کا ہر شمارہ لائق داد و تحسین ہوتا ہے۔ اور کیوں نہ ہو؟ اس کی تمام ہی ترسیلات عمده ہوتی ہیں ۔
اس شمارے میں بھی درس قرآن ، درس حدیث اور تمام مضامین دل کو چھو گئے۔ھادیہ میگزین نئی نسل کو نئی معلومات سے جوڑنے کا واحد رسالہ نظر آیا،جس سے پڑھ کر یقین دوبالا ہو گیا کہ:

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

وقت اور حالات حاضرہ کے پیش نظر تمام مضامین دل کے اندر دین کی سمجھ اور دنیا کے ساتھ ساتھ جینے کا حوصلہ فراہم کرتےہیں۔
تمام خواتین کی عمدہ تحریریں ھادیہ میگزین کو پرکشش بناتی ہیں ۔ ھادیہ میگزین اور تمام ہی ذمہ داران کی کاوشوں کو سلام !
جس دینی فکر کے تحت یہ میگزین شائع ہوتا ہے، اللہ اس کے مقاصد کو پورا کرے ۔ تمام منسلک افراد کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اور سب سے زیادہ ضروری ہے،جس طرح یہ میگزین دل کو موہ لیتا ہے ویسے ہی تمام قارئین میں احساس عمل پیدا کر کے راہ نمائی کا ذریعہ بنے۔

یارب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے

 آمین!

وعلیکم السلام
آپ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ مستقل قاری کی رائے بہت اہم ہوتی ہے کہ وہ تقابل کرپاتا ہے دن بہ دن معیار بڑھ رہا ہے یا گھٹ رہاہے ۔ہم دل سے مشکور ہیں کہ آپ نے اس اظہار کے ذریعہ ھادیہ ٹیم کی ہمت افزائی کی ہے ۔
شکراً جزیلا ً

ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے