نعتِ رسولِ عربی ﷺ

تاریخ ہے شاہد کہ یہ دیکھا ہے سبھی نے
مشرک کو بھی مسلمان بنایا ہے نبی نے
ایماں کے چراغوں کو جلایا ہے دلوں میں
سردار رسل سید مکی مدنی نے
کردار سے ،اخلاق سے اور نیک عمل سے
کافر کو مسلما ن بنایا ہے نبی نے
غیروں سے لیا قرض جو سائل کو دیاہے
سائل کو نہ لوٹایا کبھی خالی نبی نے
بستر ملا سرکار کا ہجرت کی تھی وہ شب
اعزاز وہ پایا ہے مقدر سے علی نے
توحید سے ہم سب کے دلوں کو کیا روشن
دوزخ سے بچایا ہے رسول عربی نے
پیکر ؔکی دعا ہے لکھے نعت نبی جب
الفاظ سبھی نعت میں بن جائیں نگینے

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے