منتشر گھر

کردار:

ماںباپ، عدنان( بیٹا)،بیٹی،زاہد صاحب( اچھے پڑوسی)

ماں:

 (صوفے پر بیٹھے سیریل دیکھتے ہوئے) ’’اچھا ہوا، اس کو ایسا ہی ہونا تھا۔‘‘
(مزے لیتے ہوئے فون میں ہی مگن ہے۔)

باپ:

 (آفس سے آکر بیٹھتا ہے۔بیگ خود رکھتا ہے اور بیوی کو پانی لانے کےلیے کہتا ہے۔)

(بیوی)ماں:

 ’’آتے ہی شروع ہوگئے تمہارے کام لگانا۔ میں مصروف ہوں، تھوڑا جاکر نہیں پی سکتے۔‘‘ (اٹھ کر چلی جاتی ہے اور کہتی ہے کہ صبح سے شام تک بس یہ ہی کام رہ گئے ہیں۔)

شوہر:

 (اپنی بیٹی کو آواز دیتا ہے )’ نوشین بیٹا !ذرا پانی لادے۔‘‘

بیٹی:

’’ابا! مجھے پڑھنا ہے، پلیز ڈسٹرب نہ کیجیے۔‘‘

شوہر:

 (غصہ سے اٹھ کر پانی خود لینے جاتا ہے) ’’گھر آنے پر بھی سکون نہیں ہے۔ جیسی ماں ویسی بیٹی۔‘‘
(بیٹی باپ کے پاس آتی ہے)

بیٹی:

’’بابا! یہ کچھ اسلامک کلاسزکے بارے میں میسج آیا ہے، کیا میں جاؤں؟‘‘

باپ:

 ’’پہلے امتحانات کی تیاری پر دھیان دو، بعد میں جانا۔‘‘
’’میرےبچہ عدنان نے تو کالج میں ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔ ہر چیز میں آگے ہے میرا بچہ۔‘‘
(بیٹی رات کے وقت اپنی سہیلی کے گھر جاتے ہوئے،ماں دیکھتی ہے۔)

ماں:

 ’’کہاں جارہی ہو؟‘‘ (اور یہ لڑکا کون ہے باہر؟)

بیٹی:

 ’’ماما! میری دوست حنا کا برتھ ڈے ہے، وہیں جارہی ہوں۔ ماما! یہ تو میرا کلاس میٹ ریحان ہے۔ مجھے پک کرنے آیا ہے۔ اب آپ اور سوالات کرکے ٹائم ویسٹ نہ کیجیے۔ ہٹیے!‘‘

ماں:

(حیرانی سے دیکھتی ہے)’’ مجھ سےکچھ ڈر ہی نہیں ہے۔‘‘
(آہستہ بولتی ہے۔)

باپ (شوہر):

 ’’یہ تمہاری غفلت کا نتیجہ ہے۔‘‘(پیچھے سے آکر)
(اُتنے میں پڑوسی زاہد صاحب بیٹے عدنان کو پکڑ کر لاتے ہوئے)

زاہد صاحب:

’’السلام علیکم علی صاحب!
آپ کا بچہ ڈَرَگْ لیتے ہوئے بہت نشے کی حالت میں میرے ہاتھوں آگیا۔گاڑی چلا نہیں پارہا تھا، اسی لیے میں ساتھ لایا ہوں۔‘‘

علی( شوہر)(بیوی سے) :

 ’’اس کے جاتے وقت تم کہاں تھیں؟ دیکھا تمہاری غفلت کانتیجہ؟ فون دیکھتےدیکھتے بچوں سے دھیان اٹھ گیا تمہارا۔‘‘

زاہد صاحب:

 ’’ایسا مت کہیں علی صاحب! آپ دونوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت کریں اور ان کی کیئر کریں، محبت سے پیش آئیں۔ ایک دوسرے کو بولوگے تو خاندان جڑنے کے بجائے ٹوٹ جائیں گے۔خاندانوں کی اصلاح اور گھر کی اصلاح قرآن و سنت سے کی جانی چاہیے۔جس گھر میں قرآن و حدیث کی تعلیم نہیں، وہ گھر نہیں قبرستان بن جائے گا۔ گھر میں یہ کام اگر شوہر اور بیوی مل کر کریں گے تو بچے بھی آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں گے۔‘‘

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے