أكتوبر ۲۰۲۳

 بچوں کی تربیت میں باپ کا کردار بہت حساس موضوع ہے۔ عموماً تربیت کا ذمہ دار ماں کو ٹھہرایا جاتا ہے اور بچوں میں تہذیبی بگاڑ نظر آئے تو مجرم بھی ماں ہی کو سمجھا جاتا ہے ۔بچوں کی تربیت میں جتنی ذمہ دار ماں ہے، باپ کا رول بھی اتنا ہی اہم ہے ۔
ایلون مسک ترکی کے دورے پر تھے ۔جب وہ ترکی پہنچے تو وہ اپنے بیٹے X (ایکس) کے ساتھ طیب اردوغان سے ملنے آئے ۔ اردوغان نے بچے کو تحفے میں فٹ بال دیا اور پوچھا :’’ایکس! تمھیں فٹ بال پسند ہے کہ نہیں ؟‘‘ بچہ شرما گیا۔
پھر اردوغان نے ایلون سے پوچھا:’’ آپ کی بیوی کہاں ہے؟‘‘
جس پر ایلون نے کہا:’’ہم نے علیحدگی اختیار کی ہے ،اس لیے بیٹے کا خیال میں رکھ رہا ہوں۔‘‘
امیر باپ کی گود میں شفقت کی دولت سے مستفید ہوتا بچہ نہیں جانتا کہ وہ ایک بادشاہ کی باتیں سن رہا ہے۔ کسیا سٹاف کے پاس ہوتا تو اسے یہ لمحہ کبھی دیکھنا نصیب نہ ہوتا، کیونکہ اس کا باپ کتنے ہی ا سٹاف رکھ اور خرید سکتا ہے، مگر کچھ چیزیں رائج الوقت رقم سے خریدنے کی نہیں ہوتیں۔ہر فرد کے لیے اولاد سے اولین ذمہ داری ہے، سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ پیسے پھینک کر میڈ لگاکر کبھی یہ ادا نہیں ہوتی، جب تک خود نہ کی جائے ۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے