أكتوبر ۲۰۲۳

مصنوعی ذہانت (AI) کا شعبہ آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ اسی وقت ، ان دنوں چیٹ جی پی ٹی ، Murf.AI , OpenAI ,API key جیسےAI ٹولز کافی مقبول ہو رہے ہیں۔ یہ ٹولز اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کرتے ہیں۔ اس کے پیش نظر آج ہم آپ کو کچھ ایسے منتخب مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے روزمرہ کاموں کو آسان اور تیز تر بنا دیں گے۔

1 ۔ چیٹ جی پی ٹی(ChatGPT)

چیٹ جی پی ٹی ایک مصنوعی ذہانت کا ٹول ہے۔ اس کی مکمل شکل (Chat Generative Pre-trained Transformer) ہے۔ ساتھ ہی اس کے ذریعے یوزر یعنی آپ کسی بھی سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے یوزرز کو چیٹ جی پی ٹی کی آفیشیل ویب سائٹ chat.openai.com پر جانا ہوگا۔

2 ۔Bard LaMDa

گوگل کا اے آئی ٹول Bard کو دیکھا جائے تو یہ ChatGPT سےکافی مختلف ہے۔ دراصل مصنوعی ذہانت کا ٹول ChatGPTپہلے سے موجود ڈیٹا کی بنیاد پر سوالات کے جوابات دیتا ہے جبکہ گوگل اپنےAI Chat BOT لینگویج ماڈل اور ڈائیلاگ ایپلی کیشن یعنیLaMDa ساتھ مستعدہے۔

3۔ آی وادی (Ai Valley)

اس اے آئی ٹول کی مدد سے آپ بیک وقت بہت سے کام کر سکتے ہیں۔ اس مصنوعی ذہانت کی مدد سے کاپی رائٹنگ، امیج جنریٹ اور ایڈیٹنگ، کوڈنگ وغیرہ کو زیادہ وقت خرچ کیے بغیر کیا جاسکتا ہے۔

4۔ مرف اے آئی(Murf AI)

اگر آپ اپنے لیے AI کی مدد سے وائس اوور جنریٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین اے آئی ٹول ہے۔ اس ویب سائٹ کی مدد سے ، آپ صرف ٹیکسٹ ٹائپ کرکے اپنے لئے وائس اوور جنریٹ کرسکتے ہیں۔ یہ صرف 10 منٹ کی مفت وائس جنریشن اور 10 منٹ کے ٹرانسکرپٹ ٹائم کے ساتھ ایک فری پلان پیش کرتا ہے۔

5۔ OpenAI API

مائیکروسافٹ کی ملکیت OpenAI کی مدد سے ، آپ تصویر تیار کرنے اور آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کے علاوہ ڈیٹا نکالنے ، ترجمہ وغیرہ کرسکتے ہیں۔

6۔ مڈجرنی(Midjourney)

مڈجرنی ایکAI امیج جنریٹر ہے، جس کی مدد سے آپ زبردست تصاویر بنا سکتے ہیں۔ یہAI ٹول حقیقت پسندانہ تصاویر کے ساتھ بہت کچھ کرسکتا ہے۔ حالانکہ اس ٹول کے کچھ ہی فیچرز فری ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو مزید فیچرز کے لیےادائیگی کرنی پڑےگی۔

7۔ Synthesia

آپ اس ٹول کی مدد سے AI سے تیار کردہ ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنا اسکرپٹ اپ لوڈ کرناہوگا۔ اس کے بعد آپ کوAI اینکر کے ساتھ ویڈیو سے متعارف کرایا جائے گا۔ شروع میں یہ فری ہےلیکن آپ کو اسے مستقل استعمال کرنے کے لیے پے کرنا پڑے گا۔

8۔سونڈرا(Soundraw)

اگر آپ موسیقی کے شوقین ہیں اور گانا سننا اور بنانا آپ کا مشغلہ ہے تو یہ ٹول آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ Soundraw موسیقی سازی کے لیے ایک بہترین ٹول ہے۔

9۔ سلائڈز اے آئی(Slides AI)

اگر آپ کوئی نوکری کرتے ہیں تو یہ ٹول آپ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس اے آئی ٹول کی مدد سے آپ کئی گھنٹوں کا کام صرف منٹوں میں کر سکتے ہیں۔ اس ٹول کی مدد سے، طویل پریزنٹیشنز کو جلدی سے بنایا جا سکتا ہے۔

10۔ ایلائی(Elai)

اس فہرست میں ایک اور ویڈیو جنریٹر ٹول ہے۔ اگر آپ تخلیق کار ہیں تو اس
کی مدد سے آپAI ویڈیو اینکر کے ساتھ اپنے چینل کے لیے ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔

11۔ Lethence

یہ low کوالٹی امیج کو high کوالٹی میں چینج کر دیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر اپ کے پاس کوئی low کوالٹی امیج ہے اور آپ اس کی کوالٹی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اسں A.I ٹول سے آپ اس کی کوالٹی کو بہترکر سکتے ہیں۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

1 Comment

  1. Tasleem

    Mashallah yeh tools Alhamdulillah bahut karamadd sabit honge
    in sha Allaah jazak Allaah

    Kya is me ek tool gamaai.com bhi hai kya

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے