أكتوبر ۲۰۲۳
قاری کی رائے

تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تو
کتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوگا۔ ما شاءاللہ ھادیہ نے پہلے شمارے سے ہی میرے دل میں جگہ بنالی تھی، اور اس رسالہ سے محبت کیوں نہ ہو؟ بہترین معیار کے ساتھ عمدہ مضامین اگر ایک کلک پر پڑھنے کو مل جائیں تو دل تو خوش ہو ہی جائے گا ناں۔
ماہ ستمبر کے شمارے میں بھی عکس ھادیہ، صحت و صلاح، ای استاد، معمار جہاں تو ہے اور تمام مضامین دل کو چھو گئے۔ حالت حاضرہ کے پیش نظر اس میگزین کے مضامین و موضوعات قارئین کے اندر دین کی سمجھ پیدا کررہے ہیں، اور شاہراہِ زندگی پر چلنے کا حوصلہ بھی فراہم کررہے ہیں۔
عمدہ ڈیزائننگ اور مضامین کا بہترین انتخاب اس میگزین کو پرکشش بنارہا ہے۔ ھادیہ ای میگزین کی ایڈیٹر صاحبہ اور تمام ہی ذمہ داران (ٹیم) کی کوششوں کو سلام!
اللہ تعالیٰ کاموں میں آسانی فراہم کرے، آمین۔

وعلیکم السلام
منزہ کوثر! آپ کا مراسلہ پڑھ کر بہت خوشی ہے کہ آپ ابتداء سے ھادیہ سے جڑی ہیں، اور ھادیہ کے مختلف کالمز کا مطالعہ کرتی ہیں ۔
ھادیہ ٹیم آپ کی مشکور ہے ۔امید ہے ھادیہ کے ساتھ آپ کا تعاون بنارہے گا ۔

ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے