جولائی ۲۰۲۳

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں

خواتین کا میگزین ،خواتین کے لیے اور خواتین کے ذریعے۔
آج آزادی نسواں کے نام پر خواتین کو اتنی آزادانہ سوچ کا حامل بنادیا گیا ہے کہ وہ تنہا آزادانہ زندگی گزارنے کو آزادی سمجھ رہی ہیں۔نئی نسلوں کا مستقبل عورت کی توجہ اور تربیت کا محتاج ہے، نئی نسلوں میں جہاں ایمان و یقین ،اخلاقی قوت ، استقامت ، خوداعتمادی خودداری، فکری استقلال ، بلند ہمتی اور اپنے دین کے لیے قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے وہاں’’ھادیہ‘‘ ای میگزین ایک بہترین تربیت کا ذریعہ بن کر اُبھرا ہے۔
آج ای لرننگ کے دور میں ہماری نئی نسل موبائل پر اپنا ٹائم گزارنا پسند کرتی ہے ۔ایسے میں’’ ھادیہ‘‘ ان کی اس عادت کو صحیح راہ اور سمت میں استعمال کرنے کا ذریعہ ہے۔ یہ پہلا آن لائن میگزین ہے جس میں سماجی ،معاشی ، تعلیمی،حفظان صحت ، ملکی و عالمی سبھی موضوعات شامل ہیں۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

 ھادیہ میگزین مسلم خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ان میں دینی اور اخلاقی شعور پیدا کرنے کا بہترین راستہ ہے،خواتین کے مسائل کا حل اس میں بہترین طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔’’ھادیہ‘‘ بچوں اور خواتین کے لیےایک ہادی اور رہ نما بن کر ابھرا ہے۔سب کی نظریں اس کے اگلے شمارے کی منتظر رہنے لگی ہیں،اس کے تمام زمرہ جات بہت ہی دلچسپ اور دل چھو لینے والے ہیں۔زمرہ :النور ، ادراک، معمار جہاں تو ہے ، اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ ، کیس اسٹڈی ، ٹی ٹائم ، ادبی فن پارے ، سیاسی منظر نامہ ، بہنیں پوچھتی ہیں وغیرہ۔
غرض یہ میگزین تعلیم ،تدبیر اور تعمیر سارے شعبوں پر ایک ساتھ کام کررہا ہے۔خواتین کی نفسیاتی الجھنوں کی جانب رہ نمائی بھی ڈاکٹر مبشرہ فردوس صاحبہ بہت بہترین طریقے سے کرتی ہیں، ان کی ویڈیوز مسائل کا حل بہت خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہیں کہ بے سکوں دل کو سکون آجائے ۔
اس بہترین کار گزاری کے لیے چیف ایڈیٹر :عطیہ صدیقہ صاحبہ ، ایڈیٹر: ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس صاحبہ اور’’ ھادیہ‘‘ کی پوری ٹیم Appreciation کی حقدار ہے۔

تیری ہستی ہے زمانے کے لیے مشعل راہ
زندگی تیرے لیے عظمت معراج بھی ہے

اللہ آپ کی پوری ٹیم کو جزائے خیر سے نوازے، آمین!

وعلیکم السلام
محترمہ عائشہ صاحبہ !
آپ کا مراسلہ پڑھ کر مسرت ہوئی۔یہ خوش آئند بات ہے کہ آپ سے شناسائی کا سبب ہی’’ ھادیہ‘‘ ای میگزین ہے۔ قلمی رابطے سب سے مضبوط رابطے ہوتے ہیں۔
’’ھادیہ‘‘ ای میگزین کے ذریعہ مستقل تعلیم و تعلم سے متعلق خواتین ربط میں آتی رہیں، تو سمجھ لیجیے کہ’’ ھادیہ‘‘ کا سفر اپنی ٹیم کے ساتھ ہے، کسی ادارے کااپنے شائقین کے ساتھ چلنا ہی کامیابی کا ضامن ہے ۔آپ کی پسندیدگی ہمارے لیے باعث ہمت افزائی ہے ۔
شکراً جزیلا ً

-ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ۲۰۲۳