جولائی ۲۰۲۳

تو بول تو دنیا بولے گی
تو جاگ تو دنیا جاگے گی
تو عزم جواں کا راہی بن
خود منزل تم کو چو مے گی
یہ دنیا پھر سے بدلے گی

طوفان اٹھا تو سینوں میں
تو بجلی بھر پھر لفظوں میں
بے باک بنا تو لہجے کو
بدلاؤ کی آندھی آئے گی
یہ دنیا پھرسے بدلے گی

تو عزم جواں کا راہی بن
تو سلطانی کا باغی بن
قدموں کو اٹھا تو آگے بڑھ
خود منزل تجھ کو چو مے گی
یہ دنیا پھرسے بدلے گی
یہ گونگی بہری دنیا ہے

***

برسوں کی سہمی دنیا ہے
یہ ٹھٹھکی سمٹی دنیا ہے
یہ خوف کی ماری دنیا ہے
لیکن یہ دنیا بدلے گی
یہ دنیا پھر سے بدلے گی

تو حق کا ناصر و حامی بن
’’لاَ تَخْشَوْهُمْ ‘‘کا داعی بن
تو خواب گراں سے جان چھڑا
پھر آہ سحر کا زور بڑھا
باطل کا فسوں پھر ٹوٹے گا
پھر عالم امکاں جاگے گا
یہ بازی پھرسےپلٹے گی
یہ دنیا پھر سے بدلے گی

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے