آج کل رزلٹ کا موسم چل رہا ہے۔ کبھی HSC تو کبھی SSC اور کبھی ڈگری لیولز کا رزلٹ پے در پے آ رہا ہے، جس کے بعد تمام طلبہ و طالبات کا رخ کالج اور یونیورسٹیوں کی طرف ہو گیا ہے، لیکن افسوس ناقص معلومات اور کم آگاہی کی بنا پر بہت سے طلبہ غلط مضامین کا انتخاب کرتے ہیں ،جس کی اصل وجہ کیریئر کونسلنگ کےاداروں کا فقدان ہے۔
اس دور میںکیریئر کونسلنگ کی تعلیمی میںمیدان بہت اہمیت و ضرورت ہے۔ اس کی مدد سے نہ صرف طلبہ صحیح مضامین کا انتخاب کرتے ہیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ان مضامین کی اہمیت و مستقبل قریب کے بارے میں بھی اہم معلومات ملتی ہیں۔معاشرے میں ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ایک ایسا پیشہ اختیار کیا جائے جو بامقصد ہو، اور اس کے مزاج کے عین مطابق بھی ہوتاکہ ہر کوئی اپنے معاش کے حصول کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ترقی میں اپنی صلاحیتوں سے بھرپور حصہ ڈال سکے۔طلبہ کو اب آٹھویں کلاس کے بعد ہی اپنے کیریئر کے متعلق سوچنا شروع کردینا چاہیے ،کیونکہ جتنی جلدی وہ سوچیں گے اتنی ہی جلدی وہ اپنے من پسند کیریئر کی معلومات اکٹھی کرپائیں گے۔ کیریئر منتخب کرنے سے قبل ضروری ہے کہ وہ موجودہ کیریئر کے بارے میں جاننے کے ساتھ ہی ساتھ مستقبل میں آنے والے نئے کیریئرس کے متعلق بھی اندازہ لگائیں۔
یہاں ہم کیریئر کی تین اقسام بیان کررہے ہیں، جن سے طلبہ کو اپنے لیے صحیح سمت کا تعین کرنے میں آسانی ہوگی۔
روایتی کیرئیر
یہ وہ کیریئر ہیں جو بہت پہلے سے چلے آرہے ہیں اور آج بھی رائج ہیں ،اور ان میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں بھی ہوتی رہی ہیں۔مثلاً:ڈاکٹر، انجینیئر،ٹیچر وغیرہ۔
ماڈرن کیریئر
یہ موجودہ زمانے میں رائج کیرئیرس ہیں، لیکن ان میں روز بروز تبدیلی آتی جارہی ہے۔ زمانے کی رفتار کافی تیز ہوچکی ہے۔ دنیا میں موجود ساری معلومات تقریباً 3 سال میں دوگنی ہوجاتی ہیں۔ مقابلہ جاتی دور ہے، روایتی تعلیمی قابلیت کے ساتھskills اور communicationپر بھی زور دیا جارہا ہے۔ ہر شعبے میں specializationاور super-specialization شروع ہوچکا ہے۔
مستقبل کے کیریئرس
یہ وہ کیریئر ہیں جو آنے والے دنوں میں ترقی پاسکتے ہیں،اس کا یہ مطلب قطعی نہیں کہ ان کے علاوہ دوسرے کیریئر س میں مستقبل نہیں ہے۔ یہ صرف ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث فروغ پانے والے کیریئرس ہیں۔
عموماً طلبہ کیریئر کا انتخاب والدین، رشتہ دار، اساتذہ اور دوستوں کی مرضی سے کرتے ہیں یا پھر کیریئر کا انتخاب میڈیا کی تشہیر کی بنا پر کیا جاتا ہے۔ یہاں کچھ معلومات دی جا رہی ہیں، جنہیں دیکھ کرآپ اپنی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیرئیر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
سائنس
PCM Group ( physics, chemistry, biology)
اگر آپ یہ گروپ فالو کرتے ہیں تو آگے آپ کےلیے مزید یہ کورسسز ہیں:
1.انجینئر نگ
اس فیلڈ میں ایڈمیشن کےلیے آپ کوانٹرنس ایگزام دینا ہوگا،یہ چار سالہ کورس رہے گا۔ (IIT , JEE,GATE, UPSEE)
.B.E
.B.Tech
.Computer science
.Mechanical
.Electronics and communication
.Electrical
.Civil
Information technology
2.بیچلر آف آرکٹیکچر
آرکٹیکچرڈیزائنر کورس
انٹیرئر ڈیزائنر کورس
پروجیکٹ ڈیزائنر
اسسٹنٹ مینجر
(PCB Group (Physics, chemistry, biology
اگر آپ یہ گروپ فالو کرتے ہیں تو سب سے پہلے آپکے لیے میڈیکل فیلڈ ہے اور اس کے لیے انٹرنس ایگزام
(NEET, AIIMS, JIPMER etc)
MBBS
BAMS
BDS
BUMS
BYMS
یہ سبھی کورسز ساڑھے پانچ سال کے ہوتے ہیں،صرف BDS چار سالہ کورس ہوتا ہے۔ مزید کچھ Allied Medicine کورسز ہوتے ہیں۔
Physiotherapy
Audiology
Radiology
Clinical research
Etc
3.بی ایس سی (بیچلر آف سائنس )
نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیشن
فارمیسی
بائیو کیمسٹری
مائکروبایولاجی
فارنسک سائنس
نرسنگ
یہ چار سالہ کورس ہے، اسٹیٹ انٹرنس ایگزام دے کر آپ ایڈمیشن لے سکتے ہیں۔
ماحولیاتی سائنس
یہ تین سالہ کورس ہے۔ بارہویں کے بعد اس میں ایڈمیشن لے سکتے ہیں۔ گریجویشن کے بعد آپ Environment journalistبن سکتے ہیں،یا ای فوٹو گرافر وغیرہ۔
بی پی ٹی( بیچلر آف فزیوتھراپسٹ)
یہ چار سالہ کورس ہے، انٹرنس ایگزام کے ذریعے آپ ایڈمیشن لے سکتے ہیں۔اگر آپ کامرس لینا چاہتے ہیں تو آپ کے لیےبہت سارے انڈر گریجویٹ کورسز موجود ہیں۔
B. Com-bachelor of commerce
BBI-bachelor of banking and insurance
BAF- bachelor of Accounting nd finance
BMS-bachelor of mangement studies
BMM-bachelor of mass media
BBM-bachelor of buisness management
BBA -bachelor of buisness Administration
BCA-bachelor of computer application
BEc- bachelor of economics
یہ سبھی تین سالہ کورسز ہوتے ہیں، اور اس کےساتھ ساتھ دوسری طرف آپ پروفیشنل کورسز بھی کرسکتے ہیں۔مثال کے طور پر سی اے یا سی ایس اور ان دونوں کےلیےانٹرنس ایگزام لازمی ہوتا ہے۔گریجویشن بعد آپ اس میں ماسٹرز کرسکتے ہیں۔ اور اسٹاک مارکیٹنگ کے بھی بہت سے سرٹیفیکیٹ کورسز ہوتے ہیں، جو آپ انڈر گریجویٹ کورس کے ساتھ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ آرٹس پسند کرتے ہیں تو آپ کے لیے لازمی سبجیکٹ انگلش رہے گا، سیکنڈ لینگویج اردو اور ان کے علاوہ آپشنل مضامین آپ اپنی پسند سے رکھ سکتے ہیں۔ آئیے! دیکھتے ہیں کہ آرٹس فیلڈ میں آپ کے لیے کیا کیا کیرئیر opportunitiesموجود ہیں۔
BBA-bachelor of buisness Administration
BMS-bachelor of mangement studies
BFA-bachelor of fine arts
BEM-bachelor of event management
BJMC-bachelor of journalism & mass communication
BFD-bachelor of fashion Designing
BSW-bachelor of social work
BBS-bachelor of buisness studies
B.Sc- interior design
B.Sc- hospitality and hotel administration
(Bachelor of design (b.design
Bachelor of performing arts
یہ سارے سبھی اسٹریم والے کرسکتے ہیں۔ سائنس، کامرس، آرٹس،لاء، بی اے + لاء۔ یہ integratedکورس ہوتا ہے پانچ سالہ بارہویں کے بعد۔ یا پھر آپ گریجویشن کے بعد بھی لاء کرسکتے ہیں۔ تین سالہ کورس ہوتا ہے۔
ہندوستان کی اعلی ٰیونیورسٹیز اور اداروں سے انجینیئرنگ اور میڈیکل کے علاوہ اور مختلف کورسز کر سکتے ہیں۔
1.سینٹرل یونیورسٹی:جویونیورسٹی مرکزی حکومت کے زیرِ نگرانی ہوتی ہے اسےسینٹرل یونیورسٹی کہتے ہیں۔پورے ملک میں تقریباً 24 سینٹرل یونیورسٹیزہیں ۔ان میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، جواہر لال یونیورسٹی دہلی، حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد وغیرہ اہم یونیورسٹی ہیں۔ان یونیورسٹیز کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہاں کی فیس کم ہوتی ہے اور کورس کی اہمیت بہت زیادہ۔سینٹرل یونیورسٹی سے کیے جانے والے کورسز :
سائنس کے میدان میں :سائنس کی کوئی بھی فیلڈ سے آپ یہاں سے تین سالہ BSc کورس کر سکتے ہیں۔مثلاً :
بی ایس سی ( بائیولوجی، فزکس، کیمسٹری، آئی ٹی، میتھ، نرسنگ، وغیرہ)
آرٹس کے میدان میں کیے جانے والے کورسز :
آرٹس کے تمام کورسز تین سال کے ہوتے ہیں۔
بی اے ( سوشل سائنس)
بی اے ( تاریخ)
بی اے( معاشیات)
بی اے ( سیاسیات)
بی اے ( اسلامک اسٹڈیز)
بی اے( اردو، ہندی، انگریزی، فارسی، وغیرہ )
بی اے ( انٹرنیشنل اسٹڈی)
بی اے ( جرنلزم)
ان یونیورسٹیز سے ماسٹرز کورسز بھی کیے جا سکتے ہیں۔
ان یونیورسٹیزمیں داخلہ کیسے لیا جائے ؟
سینٹرل یونیورسٹی میں داخلہ کے لیے بارہویں کے بعد سی یو ای ٹی CUET انٹرنس امتحان ہوتا ہے، جو قومی سطح پر ہوتا ہے۔سی یو ای ٹی کے اسکور کے بنا پر ہی داخلہ ہوتا ہے۔اس امتحان میں متعلقہ فیلڈ سے متعلق سبجیکٹ ہوتے ہیں اور کچھ جنرل، انگلش وغیرہ۔ان کورسز کے بعد آپ ریسرچ، ٹیچنگ، حکومتی اداروں وغیرہ میدانوں میں بہترین کیریئر بنا سکتے ہیں۔
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس :TISS
ٹی آی ایس ایس سماجی علوم کا ہندوستان کا سب سے بہترین اداراہ ہے۔یہ ادارہ ممبئی، حیدرآباد، تلجاپور ضلع عثمان آباد، گواہٹی ؛ان شہروں میں اس کی شاخ قائم ہے۔عام طور پر ٹی آئی ایس ایس میں ماسٹر کورسز زیادہ ہوتے ہیں ،لیکن کچھ سالوں سے چند گریجویٹ کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں۔
’’ٹس ‘‘میں بارہویں کے بعد ہونے والے کورسز :
چار سال۔ ( یہ کورس ممبئی اور تلجاپور میں ہی موجود ہے۔)
بی اے سوشل سائنس (BASS)
چار سال۔ ( یہ کورس تلجاپور اور گواہٹی میں موجود ہے۔)
بی ایس۔ چار سال ۔(یہ کورس صرف ممبئی میں موجود ہے۔)
(Bachelor of Science in Analytics &
Sustainable studies )
ان کورسز میں داخلہ کے لیے بارہویں کسی بھی فیلڈ سے پاس ہونا لازمی ہے،اور سی یو اے ٹی انٹرنس دینا لازمی ہوگا۔ ٹی آئی ایس ایس کا پلیسمنٹ ریکارڈ کافی اچھا ہے۔ اس لیے بارہویں کے بعد ’’ٹس ‘‘ایک بہت اچھا آپشن ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم(IIMC) دہلی :
آئی آئی ایم سی دہلی، ہندوستان کا مشہور و معروف جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن کا ادارہ ہے۔اس ادارے میں گریجویشن کے بعد ایک سالہ ڈپلومہ ہوتا ہے۔جو طلبہ جرنلزم میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ بہترین آپشن ہے۔ اس ادارے میں داخلے کے لیے گریجویشن کسی بھی فیلڈ میں ہونا لازمی ہے اور سی یو ای ٹی انٹرنس لازمی ہے۔
یہاں پر ہونے والے کورسز :
ڈپلومہ ان جرنلزم ( اردو، ہندی، انگریزی، مراٹھی، ریڈیو اینڈ ٹی وی، ملیالم، ایڈورٹائسمنٹ اور پی آر) اس ایک سالہ ڈپلومہ کے بعد ملک کی بہترین نیوز چینلز، اخبارات میں جاب کے لیے پلیسمنٹ ہوتا ہے۔
انگلش اینڈ فورین لینگویج یونیورسٹی (EFLU) حیدرآباد :
یہ ایک سینٹرل یونیورسٹی ہے، جس میں چار سال کا بی اے مختلف زبانوں ہوتا ہے۔یہاں ہونے والے بی اے کورس:
BA(Spanish,Arabic,Korean,Japanese,French, German,Italian,Russian,Persian,English)
BA(Performance Arts& Humanities)
BA( Digital Communication)
اس میں داخلے کے لیے سی یو ای ٹی دینا لازمی ہے۔اس کورس کے بعد ٹرانسلیشن، ٹراویل اینڈ ٹورزم انڈسٹری، فارین ایمبیسی، وغیرہ میں بہترین ہائی پےاینگ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔
٭ ٭ ٭
السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ماشاءاللہ بہترین رہنمائی فرمائی ہے بہن نے ۔
ہم صرف مزید کچھ نکات بڑھانا چاہتے ہیں کہ بہن نے بہت سی چیزوں کا احاطہ کیا ہے لیکن اس میں مزید جی کچھ گنجائش ہے جیسے کی UPSC , MPSC, Navy Force, Indian Army, Competitive Exams,AI(Artificial Intelligence),ML, Freelancing, Graphics designing, SEO etc.
عمدہ
ماشااللہ آپ نے بہت اچھے انداز میں بتایا۔