ہر سال 12 جولائی’’پیپر بیگ ڈے ‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد شہریوں میں پلاسٹک بیگ کے مقابل پیپر بیگ کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ پلاسٹک بیگ کے استعمال سے بے شمار نقصانات منظرِ عام پر آئے،جن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گزشتہ چند برسوں سے پلاسٹک بیگ کے واحد استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔
پیپر بیگز کی تاریخ
1844 ء میںپیپر بیگ سب سے پہلے انگلینڈ میں تجارتی طور پر تیار کیا گیا،تاہم پیپر بیگ کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے والی مشین پہلی مرتبہ 1852 ءمیں ایک اسکول ٹیچر Francis Wolle نے ایجاد کی تھی۔ اس نےاپنے بھائی کے ساتھ مل کر یونین پیپر بیگ کمپنی قائم کی۔ برمنگھم سے ایک اور کاغذ بنانے والی کمپنی اور انگلینڈ کے کنگ نورٹن نے 1853 ءمیں اسکوائر بوٹمڈ
( square bottomed ) پیپر بیگ تیار کرنے کے لیے اپریٹس کا پیٹنٹ
( گورنمنٹ لائسنس ) حاصل کیا۔ پیپر بیگ بنانے کا ایک اور پیٹنٹ William Goodale کو 1859 ءمیں اس کی پیپر بیگ مشین کے لیے دیا گیا۔
Margret Knight نے فلیٹ بوٹمڈ ( flat Bottomed )پیپر بیگ بنانے کے لیے ایک مشین ایجاد کی، جو پچھلے بیگ کے ڈیزائن سے زیادہ سامان سمو سکتی تھی۔ اس نے 1870 ءمیں ایسٹرن پیپر بیگ کمپنی کی بھی بنیاد رکھی۔ 1883 ءمیں Charles Stilwell نے ایک مشین کو پیٹنٹ کیا جس کے پیپر بیگ اسکوائر بوٹم اور اور کنارے فلیٹ تھے ،جس سے چیزوں کو زیادہ ذخیرہ کرنا سہل ہو گیا۔
پیپر بیگز کی اہمیت
پیپر بیگ کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں۔ وہ دوبارہ قابلِ استعمال اور انتہائی بایوڈیگریڈیبل ہیں، جس کی وجہ سے وہ ماحول کو کم آلودہ کرتے ہیں۔ حفاظت کے لحاظ سے بھی پیپر بیگز پلاسٹک بیگز سے زیادہ موزوں ہیں۔
پیپر بیگ ڈے کی اہمیت
پیپر بیگ ڈے ہر کسی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پلاسٹک بیگ کا استعمال بند کردے، جو ہمارے ماحول کی شفافیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف پیپر بیگز زہریلے مادوں سے پاک و محفوظ ہیں۔ لہٰذا پیپر بیگ ڈے کا جشن زمین کو بچانے میں کافی اہم لگتا ہے۔
یہ دن لوگوں کو یاد دلانے کا ہے کہ وہ پیپر بیگز کے ساتھ جائیں، اور ایک پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیےروزمرہ استعمال میں پیپر بیگ کے عادی بنیں اور دوسروں کو بنائیں۔
٭ ٭ ٭
0 Comments