مارچ ۲۰۲۴

اُمید ہے کہ تمام طالبات بخیر و عافیت ہوںگی اور امتحانات کی تیاریوں میں مصروف عمل بھی، اللہ تعالیٰ کامیابی عطا کرے۔اس تحریر میں آپ کے بورڈ امتحان کے تعلق سے اہم ہدایات ہیں جو ان شاءاللہ آپ کو فائدہ پہنچائیںگی۔جس طرح آپ اپنے امتحانات کے تعلق سے فکر مند ہیں، اسی طرح ہم بھی ہیں، کیوں کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں اور آپ کےامتحان کا وقت ہے ،سال بھر کی محنت کودکھانےکاوقت ہے۔

یہ وقتِ امتحاں ہے گھبرا کے ہٹ نہ جانا
تکمیلِ زندگی ہے چوٹو ںپہ چوٹ کھانا

ہدایات

(1)عام طور پر جب امتحان کی بات آتی ہے تو بچوں کے دماغ میں سب سے پہلا سوال آتا ہے کہ ہم کون ساپین استعمال کریں؟ بلیک یا بلیو؟ تو آپ وہ pen استعمال کریں جس سے آپ ہمیشہ لکھتے ہیں ۔اس لیے کہ اگر آپ دوسروں کے بولنے پرپین استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر کسی نے کہا کپ گولڈیکس pen بہت اچھا ہے میں نے وہی استعمال کیا تھا، اب اس نے کہا اس لیے آپ استعمال کررہے ہیں،اس سے پہلے آپ نےکبھی اُس سے نہیں لکھا ،اب اس کا اثر آپ کی تحریر پرپڑےگا،آپ کی اسپیڈ پر پڑےگا۔ تو آپ ایسا نہ کریں، جس pen سے آپ بہتر اور فاسٹ لکھتے ہیں،وہی استعمال کریں ۔
(2) دوسری بات یہ کہ امتحان کے بارے میں سوچ سوچ کر فکر مند نہ ہوں۔یہ ٹینشن آپ کی طبیعت خراب کر دےگی ۔جس سے آپ کے پیپر پر اثر پڑےگا ،جتنی اور جیسی پڑھائی ہوئی ہو، اُس پر مطمئن رہیں اور اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں۔
(3) کچھ بچے سال بھر تو پڑھائی نہیں کرتے اور امتحان سے کچھ دن پہلے اپنی را توں کی نیند اڑا لیتے ہیں ۔پیپر کے ایک دن پہلے عادت کے مطابق نیند لیں۔
(4) امتحان کے بیچ میں جو وقفہ ہوتا ہے، اُس میں جس سبجیکٹ کا پیپر ہے،اس ہی کی پڑھائی کریں۔ ایسا نہ ہو کہ پیپر اردو کاہو اور آپ ر یا ضی پڑھ رہے ہوں۔
(5) آپ کو امتحان ہال میں سب سے پہلے جوابی پرچہ دیا جاتا ہے۔ اسے اچھی طرح چیک کرلیں کہ وہ کہیں سے پھٹا ہوا تو نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو اُسے تبدیل کرکے دوسرا لےلیجیے۔
(6) جب سوالیہ پرچہ آئے تو سَرسَری طور پر تمام سوالات پڑھ لیں کہ آپ کتنے جوابات لکھ سکتے ہیں۔
(7) پیپر میں ہر سوال کا جواب سیریز سے لکھیں۔ اگر آپ کو کوئی جواب معلوم نہ ہو یا یاد نہ آرہا ہو تو اُس سوال کا نمبر ڈال کر اندازے کے مطابق جگہ چھوڑ دیں ۔ اس سے پیپر چیک کرنے والے کو بھی آسانی ہوتی ہے ۔
(8) اور اگر آپ کو کسی سوال کا جواب نہ بھی معلوم ہو پھر بھی سوال نمبر ڈالیے۔ یہ اس لیے کہ کئی بار ریا ضی کے پیپر میں ایک دو سوال غلط ہوتے ہیں، اگر آپ نے اُسےحل کیا،اورسوال غلط بھی ہواتو نمبر ملے گا ،اور اگر آپ نے غلط سوال کا صرف سوال نمبر ڈال دیا تو بھی نمبر ملے گا۔
(9) پیپر میں خوش خطی کا دھیان رکھیں۔ ہر سوال کا جواب لکھنے کی کوشش کریں۔اگر آپ ٹاپر بننا چاہتے ہیں تو ہر سوال کا جواب لکھنا اور خوش خطی بہت ضروری ہے ،کیوں کہ مثال کے طور پر ایک بچے نے ہر سوال کا جواب لکھا مگر رائٹنگ بےحد خراب ہے تو مارکس کٹ سکتے ہیں ،اور اگر دو ٹاپر بچے ہیں، دونوں نے ہر سوال کا جواب لکھا، پیپر چیک کرنے والا confused ہے کہ زیادہ نمبر کسےدے؟ ایک ٹاپر کی رائٹنگ بے حد خوب صوررت ہے تو وہ ٹاپر دوسرے ٹاپر سے آگے بڑھ جائےگا ایک دو نمبرات سے۔
(10) اپنی لکھنے کی اسپیڈ بڑھائیے ،کیوں کہ آپ کی رائٹنگ اچھی بھی ہے، مگر آپ نے تین چار سوالات نہیں لکھے تو اس سے بھی آپ کے مارکس پر اثر پڑےگا۔
(11) تاریخ شہریت ،جغرافیہ جیسے مضامین پر خاص توجہ دیں۔ یہ آپ کے مارکس میں اضافہ کریں گے، کیوں کہ دیگر لینگویج پیپرز میں مارکس زیا ده کٹتے ہیں۔
(12) ریاضی ایسا سبجیکٹ ہے جس میں آپ کو پورے مارکس حاصل ہوسکتے ہیں ،بشرطے کہ آپ ہر سوال کا جواب صحیح لکھیں۔ آپ اس میں100 میں سے100 نمبرات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اُمید ہے تمام ہدایات آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوںگی ۔خوب دل لگاکر پڑھیے اور ملک و ملت کا نام روشن کیجیے۔ہماری دعا ہے کہ کامیابی آپ کے قدم چومے۔ آمین!

کامیابی مل نہیں سکتے مشقت کے بغیر
نام ور ہوتا نہیں کوئی محنت کے بغیر

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۴