فونٹ کا استعمال کمپیوٹر کے سبھی قسم کے Documentation & Editing Processمیں کیا جاتا ہے۔جیسے :
Vehicle Number Plate پرStylish Nameکے لیے یا کسی پوسٹر ، بینروغیرہ پر کیا جاتا ہے۔
اس مضمون میں آپ سیکھیں گے کمپیوٹر فونٹس کیا ہوتےہیں؟ اردو فونٹس کون سے ہوتے ہیں؟ اور کس طرح نئے فونٹس کو ڈاؤن لوڈ،انسٹال کیا جاتا ہے؟
اگر آپ کمپیوٹر پر ہندی، اردو، تمل، تیلگو جیسی زبانوں کی فونٹ ایپلی کیشن انسٹال کرتے ہیں تو آپ انھیں استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر وہ پہلے سے ہی آپ کے سسٹم میں نہیں ہیں تو ، آپ انھیںدستاویزات ، یا کسی بھی کمپیوٹر ایپلی کیشن میں استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔
کمپیوٹر فونٹ کیا ہے؟
کمپیوٹر فونٹ کوType Faceبھی کہا جاتا ہے اور یہ کمپیوٹر میں مختلف قسم کے الفاظ (متن) لکھنے کا ایک طریقہ ہے۔ تمام Windows کمپیوٹرز میں کچھ بنیادی فونٹ پہلے سے دیے جاتے ہیں۔
مثلاً Arial, Arial Unicode MS, New Times Roman, Bell MT, Impactوغیرہ۔
ہندی فونٹ Google Input Tool سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے،لیکن یہی وجہ ہے کہ آپ Stylish Hindi Font استعمال نہیں سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو کمپیوٹر میں ہندی ورژن کےفونٹ انسٹال کرنے ہوںگے۔
اگر آپ کمپیوٹر پر مختلف زبانوں کی ہینڈ رائٹنگ استعمال کرنا چاہتے ہیں ،جیسے: ہندی، اردو، تمل، تیلگو یا کوئی اور زبان ؛تو اس کے لیے آپ کو ان کی ایپلی کیشن /یا اس فونٹ کو ڈائریکٹZip file میں انٹرنیٹ سے انسٹال کرناہوگا، تبھی آپ ورڈ ڈاکیومنٹ یا کوئی اور سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔
کمپیوٹر فونٹس کے فوائد
٭ دستاویز کو بہتر بنانے اور ضرورت کے مطابق بنانے کےلیے،Font Face کی ضرورت ہوتی ہے اوریہ کمپیوٹر پر بہت آسانی سےمل سکتا ہے۔
٭ آپ پرنٹنگ کی دکان چلاتے ہوں یا فری لانسر ، گرافک ڈیزائنر وغیرہ ہوںتو اس کے لیےکسٹمرز کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں، ایسے میں یہاںFont Faceبھی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
٭ بہت سے ڈیجیٹل پرنٹس پر مختلف text styleاستعمال کیے جاتے ہیں، یہ صرف فونٹ فیس کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔
٭ بہت سے فونٹ فری ہوتے ہیں ، جواردو،ہندی اور انگریزی میں آن لائن بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔
کمپیوٹرپر فونٹ کہاں سےڈاؤن لوڈ کریں؟
انٹرنیٹ پر بہت سی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں، جہاں سےFree & Paid Font ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ فونٹس کی ایک خاص ویب سائٹ جس کا نام 1001fonts.com ہے۔
یہ کمپیوٹر فونٹ ڈاؤن لوڈ کے ل سب سے مشہور ویب سائٹ ہے ، جہاں 1000 سے زیادہ اسٹائلش فونٹس دستیاب ہیں۔
اردو فونٹس
ردو فونٹس کو آپ اس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں:
یہاں پر آپ کواردو کے500 فونٹس ملتےہیں۔ اردو وعربی کےسب سے زیادہ استعمال میں آنےوالے فونٹس:
اردو
Jameel Noori Nastaleeq Regular
Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda
عربی
Muhammadi Quranic Font
Al Qalam Quran Majeed
Al Qalam Quran Majeed 1
Al Qalam Quran Majeed 2
ہیڈنگ (عنوان)کے لیے
Ul Sajid Heading Regular Heading Font
Bombay Black Heading Font
Batool Unicode
Aslam Heading Font
Sadaf Unicode
اس کے علاوہ آپ گوگل پر سرچ کرنے پر بھی عربی اور اردو کے فونٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ان اردو فونٹس کا استعمال Word, ،M S PowerPoint جیسے سافٹ وئیر میں بھی کیا جاسکتا ہے۔
٭ پوسٹر فونٹس:Poster Fonts اگر آپ کو بینر یا پوسٹر پرنٹ کرنا ہے تو آپ کو 1001fonts.com. سے بہت سے پوسٹر کمپیوٹر فونٹ ملیں گے جو بینر کے مطابق بہترین ہیں۔
٭ Fat Fonts : یہاں وہ تمام بولڈ فونٹ ملیں گے، جو YouTube Thumbnail اور Photo Editing میں استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔
٭ 3D فونٹس: اگر آپ بینر ، پوسٹر یا ڈیزائن بناتے ہیں اور اس کے لیے 3D فونٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ویب سائٹ سے ہزاروں اسٹائلش تھری ڈی فونٹس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
فونٹ کو ڈاؤن لوڈکیسے کریں؟
کسی بھی کمپیوٹر فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو صرف اس فونٹ کے سامنے دیے گئے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور وہ فونٹ ڈاؤن لوڈ ہوجائے گا۔
جب بھی آپ کوئی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو اسےZip file میں ڈاؤن لوڈ ہو گا اور جب آپ اسے انسٹال کرتے ہیں تو وہ کمپیوٹر ڈرائیور کی طرح انسٹال ہوتا ہے۔
یعنی آپ کو کمپیوٹر پر اس فونٹ کا کوئی آئیکن نہیں ملے گا،کمپیوٹر میں سیٹنگ میں Personalizationکے اندرFontسیکشن میں انسٹال کرنے کے بعدیہ برڈائریکٹ ورڈ ، نوٹ پیڈ ، ایم ایس پاورپوائنٹ،ان پیج وغیرہ جیسے تمام سافٹ ویئر زمیں شامل ہوجائے گا۔
مرحلہ 1:
سب سے پہلے Download Zip File Extract کریں۔
مرحلہ 2:
Extract کے بعد ، فونٹ فائل پر ڈبل کلک کرکے اسے RUN اور انسٹال بٹن پر کلک کرکے اسے انسٹال کریں۔
اس کے علاوہ آپ کمپیوٹر میں سیٹنگ میںPersonalizationکے اندرFontسیکشن میں انسٹال کرنے کے بعدیہ ڈائریکٹ Word, Notepad, MS PowerPoint ،ان پیج وغیرہ جیسے تمام سافٹ ویئرزمیں شامل ہوجاتاہے۔
(جاری…)
٭ ٭ ٭
0 Comments