مارچ ۲۰۲۴

خدا کی سلامتی ہو آپ تمام پر۔
ھادیہ ای میگزین اپنے خوبصورت سفر کے تین سال مکمل کر چکا ہے۔اس پُر مسرت موقع پر میں ھادیہ ٹیم اور اس کے ہر قاری کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
ھادیہ ہر ماہ اپنے ساتھ گھریلو اور پروفیشنل خواتین و طالبات کے لیے نت نئی معلومات و رہنمائی لے کر آتا ہے، اور اپنے قاری کو بیش بہا فائدوں سے ہمکنار کرتاہے۔ اس ظاہری بلندی پر پہنچنے کے پیچھے یقیناً ایک بڑی باطنی تعداد کار فرما ہے ، جن کی جدوجہد اور تگ ودو کی بدولت ھادیہ کامیابی کے زینے چڑھتاجا رہا ہے ۔ رب کریم ھادیہ کی خدمت کرنے والے ہر فرد کو اجرِ عظیم سے نوازے۔(آمین!)
ھادیہ کے تمام زمروں میں سے مجھے ای استاد(زہرہ دیدی) اور ملت کا تعلیمی ایجنڈا ( سید تنویر احمد صاحب) کی رہنمائی بہت پسند ہے۔ اسی کے ساتھ ٹی ٹائم( انتخاب و ترتیب : احمد بن نذر صاحب) کا مطالعہ بھی ذہن کو تازگی بخشتا ہے، خصوصاً اس ماہ کون سے ننّھے آر ٹسٹ آئے ہیں اور اپنے ساتھ کیا لائے ہیں؟ یہ دیکھنے کے لیے بھی بے چین رہتی ہوں ۔ ھادیہ کا کتاب کی شکل میں ویب سائٹ پر وجود کافی مسرور کر دیتا ہے۔ ھادیہ کی پیش کش کا طریقہ بھی بہترین ہے۔
پروردگار عالم، ھادیہ کو ہدایت کا ذریعہ بنائے اور اپنے مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے۔(آمین!)
خواتین و طالبات میں
فکر و عمل کے لیے راہ ہموار کرنے والی
انھیں دور جدید سے آگاہ کرنے والی
ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے والی
تجھے سلام!

جزاک اللہ خیراً
بہن شذرہ تمویل!
جی ہاں،الحمدللہ ھادیہ ای میگزین اپنے تین سال مکمل کرنے جا رہا ہے ۔اس کی ترقی میں جہاں ھادیہ کی ٹیم مسلسل کوشاں ہے، وہیں آپ جیسی قارئین کی بدولت ھادیہ کامیابی کی بلندیاں طے کر رہا ہے۔
آپ ھادیہ کا بغور مطالعہ کرتی ہیں، جان کر مسرت ہوئی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائے کہ ھادیہ ہدایت کا ذریعہ بنے اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہو۔
آمین ثم آمین!
والسلام

– چیف ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

1 Comment

  1. مدیحہ

    ماشاءاللہ
    بہت خوشی ہوئی پیاری شزرہ کو یہاں دیکھ کر????
    آپ کی تحریریں بھی پڑھنےکیلیےمشتاق ہیں
    جلدی جلدی لکھ کر بھیجیے❤️

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۴