(1)ایمان کا مسکن دل ہے
قَالَتِ الۡاَعۡرَابُ اٰمَنَّا ؕ قُلْ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا وَلٰـكِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسۡلَمۡنَا وَلَمَّا يَدۡخُلِ الۡاِيۡمَانُ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ ۚ وَاِنۡ تُطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَا يَلِتۡكُمۡ مِّنۡ اَعۡمَالِكُمۡ شَيۡئًــا ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۞(سورۃ الحجرات : 14)
(دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ کہہ دو کہ تم ایمان نہیں لائے (بلکہ یوں) کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو اس وقت تمھارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا۔ اور تم اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرو گے تو اللہ تمھارے اعمال سے کچھ کم نہیں کرے گا۔ بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔)
(2)ایمان گھٹتا اور بڑھتا ہے
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ :‘‘بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ عُرِضُوا عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ، وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ اجْتَرَّه’’
قَالُوا :‘‘فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَهِ ؟’’
قَالَ : ‘‘الدِّين’’.
(صحيح بخاري، كتاب التعبير: 3691)
(حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میں سویا ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں،وہ قمیص پہنے ہوئے ہیں۔ ان میں بعض کی قمیص تو صرف سینے تک ہے اور بعض کی اس سے بڑی ہے،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو ان کی قمیص زمین پر گھسٹ رہی تھی۔‘‘
صحابہ نے پوچھا:
’’یا رسول اللہ! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی؟‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’دین۔‘‘
(3)ایمان مضبوط اور کمزور بھی ہوتا ہے
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ‘‘الْمُؤْمِنُ الْقَوِيُّ خَيْرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللَهِ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ، وَفِي كُلٍّ خَيْرٌ، احْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ، وَاسْتَعِنْ بِاللَهِ وَلَا تَعْجِزْ، وَإِنْ أَصَابَكَ شَيْءٌ فَلَا تَقُلْ : لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا. وَلَكِنْ قُلْ : قَدَرُ اللَّهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ. فَإِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ ’’.
(صحيح مسلم،كتاب القدر: 2664)
(ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’طاقتور مومن اللہ تعالیٰ کے نزدیک کم زور مومن سے بہتر ہے،دونوں میں سے ہر ایک میں خیر ہے،ہر اس چیز کی حرص کرو جو تمھیں نفع دے،اور اللہ سے مدد طلب کرو،دل ہار کر نہ بیٹھ جاؤ،اگر تمھیں کوئی نقصان پہنچے تو یہ نہ کہو کہ کاش کہ میں نے ایسا کیا ہوتا تو ویسا ہوتا،بلکہ یہ کہوکہ جو اللہ نے مقدر کیا تھا اور جو اس نے چاہا کیا، اس لیے کہ ’’اگر مگر‘‘ شیطان کے عمل کے لیے راستہ کھول دیتا ہے۔‘‘
عَنْ عَبْدِ اللَهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَخْلَقُ فِي جَوْفِ أَحَدِكُمْ كَمَا يَخْلَقُ الثَّوْبُ الْخَلِقُ، فَاسْأَلُوا اللَهَ أَنْ يُجَدِّدَ الْإِيمَانَ فِي قُلُوبِكُمْ.(مستدرك حاكم،كتاب الايمان)
(حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’بےشک ایمان تمھارے پیٹ (دل) میں اس طرح بوسیدہ ہو جاتا ہے، جس طرح کپڑا بوسیدہ ہوتا ہے،تو تم اللہ سے دعا کرو کہ اللہ تمھارے دلوں میں ایمان کو تازہ کردے۔‘‘)
(4)ایمان کا ذائقہ بھی ہوتا ہے
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : ’’ذَاقَ طَعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ رَضِيَ بِاللَهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا ‘‘.(صحيح مسلم،كتاب الايمان : 34)
(حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئےسنا :
’’جو شخص بحیثیت رب اللہ سے راضی ہو گیا، بطور دین اسلام سے راضی ہو گیا، بطور نبی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)سے راضی ہو گیا تو اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیا۔‘‘
(5) ایمان کی مٹھاس بھی ہوتی ہے
عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ’’ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ : مَنْ كَانَ اللَهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَهِ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللَهُ مِنْهُ، كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ ‘‘.(صحیح مسلم،کتاب الایمان: 43 )
(حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تین خوبیاں ایسی ہیں جس میں بھی ہوں،اس نے ایمان کی مٹھاس پالی۔ (1) جس کی نزدیک اللہ اور اس کے رسول دنیا کی تمام چیزوں سے محبوب ہوں۔(2) جو اللہ ہی کے لیے کسی سے محبت کرے۔(3) جو کفر میں لوٹنے کو ایسے ہی نا پسند کرے جیسے آگ میں لوٹنے کو ناپسند کرتا ہو۔‘‘)
(6)ایمان کی مختلف شاخیں ہوتی ہیں
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَهِ صَلَّى اللَهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ’’الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ – أَوْ : بِضْعٌ وَسِتُّونَ – شُعْبَةً، فَأَفْضَلُهَا قَوْلُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ ‘‘.
(صحيح مسلم،كتاب الايمان: 35)
(حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ایمان کی 70 سے زیادہ یا 60 سے زیادہ شاخیں ہیں، سب سے افضل شاخ ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کہنا ہے،اور سب سے کم تر شاخ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے، اور حیاء بھی ایمان کی شاخ ہے۔‘‘)
نوٹ : امام بیہقی رحمہ اللہ نے ایمان کی 77 شاخیں اپنی کتاب شعب الایمان میں جمع کر دی ہیں۔
٭ ٭ ٭


ماشاء اللہ