جون ۲۰۲۳

ڈویلپرز نے iOS اور Androidیوزرز کے لیے واٹس ایپ پر کچھ بڑےاپ ڈیٹس کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے کچھ اپ ڈیٹس کرکے پہلے بیٹا (Beta) ایپ پر ٹیسٹ کی جائیں گی۔ مقبول میسجنگ ایپ:واٹس ایپ کے اس وقت دنیا بھر میں2 ملین سے زائد یوزرز موجود ہیں۔

 نئے فیچر:

میسج ایڈیٹنگ (Message Editing)

نئی تبدیلیوں میں واٹس ایپ پر بھیجےگئے میسج کو آپ 15 منٹ تک ایڈٹ کرسکیں گے۔ اگر آپ سے کوئی میسج غلط ٹائپ ہوجاتا ہے، تو آپ اس کو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے ایڈٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو میسج پر لانگ پریس کرکے رکھیں اور آپشن میں ایڈٹ نظر آنے پر کلک کریں۔ میسج ایڈٹ کرنے پر میسج وصول کرنے والے کے پاس edit لکھ کر آئے گا۔ فی الحال اس پر کام جاری ہے۔ یہ آپشن ہمیں ٹیلی گرام پر بھی دیکھنے ملتا ہے۔

 نمبر محفوظ کرنا (Save Contact)

واٹس ایپ پر میسج کرنے کے لیے ہمیں فون بک نمبر سیو کرنا پڑتا تھا۔ اس کے بعد ہی ہم واٹس ایپ پر میسج کرسکتے تھے۔ نئے فیچر میں ہمیں واٹس ایپ پر میسج کرنے کے لیے نمبر کو فون بُک میں جاکر سیو نہیں کرنا پڑے گا۔ اب واٹس ایپ کے اندر ہی نمبر سیو کرنے کا آپشن موجود ہے، ساتھ ہی یہ نمبر فون بُک میں بھی سیو ہوجائے گا۔ یہ فیچر کئی ڈیوائسزمیں اپ ڈیٹ ہوچکا ہے۔

 نامعلوم افرادکی کالز کو خاموش کرنا
(Silent Unknown Calls)

ناپسندیدہ روابط کو بلاک کرنا اب پہلے سے زیادہ تیز اور آسان ہوگا۔ یہ آپشن Privacy میں دیکھنے کومل جائے گا۔ جہاں پر Unknown Calls کو Silent کیا جاسکتا ہے۔

چیٹ لاک (Chat Lock)

یوزرز کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے چیٹ لاک فیچر جاری کیا جارہا ہے۔ اس کے ذریعے یوزرز اپنی سب سے زیادہ پرائیویٹ چیٹس کو الگ فولڈر میں منتقل کرسکیں گے ۔ اس چیٹ کو کھولنے کے لیے صرف ڈیوائس کا پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ کا آپشن دیا گیا ہے۔ آپ کسی بھی شخص کے چیٹ پر جاکر اسے آسانی سے لاک کرسکیں گے۔

 چیٹس منتقل کریں
(Moving Android Chat History)

واٹس ایپ اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے اپنی چیٹ ہسٹری کو ایک ڈیوائس سے دوسرے ڈیوائس میں آسانی سے منتقل/ ٹرانسفر کرسکیں گے۔ یہ آپشن سیٹنگ چیٹس سیکشن میں دیکھنے کومل رہا ہے ۔اس فیچر پر کام جاری ہے۔ اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے یہ آپشن کب شروع کیا جائے گا۔ کچھ کہا نہیں جاسکتا البتہ بیٹا (Beta) ورژن میں یہ شروع ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے بھی کچھ نئے فیچرز دیکھنے کوملے ہیں، جس میں کیپشن کے ساتھ میڈیا کو فارورڈ کرنا ، ایموجیز میں تبدیلی وغیرہ۔
واٹس ایپ بیٹا (Beta) آفیشیل واٹس ایپ کا ہی تجرباتی ورژن ہوتا ہے۔ جس میں نئی آنے والی اپ ڈیٹس پہلے موصول ہوجاتی ہیں۔ یہ تمام فیچرز بیٹا (Beta) ورژن میں نظر آرہے ہیں۔ بیٹا (Beta) یوزرز اس کا استعمال آسانی سے کرسکتے ہیں۔ باقی یوزرز کو نئے اپ ڈیٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۳