علم آجانے سے ہی کوئی بڑا ہوتا نہیں
صاف جب تک آئینہ اعمال کا ہوتا نہیں
زندگی سے موت تک ہے دھوپ چھاؤں کا سفر
ختم آخر تک سفر کا سلسلہ ہوتانہیں
اشرف و اعلیٰ بناتا ہے بشر کو درد دل
ورنہ تو انسانیت کا حق ادا ہوتا نہیں
جن دلوں میں بس گئی دنیا کی دولت کی ہوس
ان میں پھرروشن چراغ ایمان کا ہوتا نہیں
قول یہ سچا ہے اس کو یاد رکھنا چاہیے
کر بھلا تو ہو بھلا ورنہ بھلاہوتا نہیں
آتی ہےشعر وں سے میرےاس لیےخوشبوئے گل
ان میں کانٹوں کا کبھی بھی تذکرہ ہوتا نہیں
صبر کرنےہی سے پیکر اجر دیتا ہےخدا
نا صبوری سے کبھی کچھ فائدہ ہوتا نہیں
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook


0 Comments