جون ۲۰۲۳

یارب یہ ہلال عید تاباں و منور ہو
عالم کو کرے روشن اور امن کا رہبر ہو
کردار مودت ہو اور صبر کا پیکر ہو
انوار محبت ہوں، اور فکر کا جوہر ہو
ہر دل میں اخوت ہو اور خلق بھی برتر ہو
پیغام خداوندی ہر شخص کو ازبر ہو
اب دور ہو تاریکی قرآن کی برکت سے
امت یہ محمد کی مانند پیمبر ہو
پھر آؤ گلے مل لیں ہوں شکوے گلے سب دور
جذباتِ اخوت سے ہر قلب ہی ہو معمور
جو رب نے دیا ہے اب انعام یہ امت کو
حاصل ہو یہ ہر اک کو، رب کے ہوں سبھی مشکور
جب دور کدورت ہو ماحول معطر ہو
خوشبوئے مسرت سے سرشار یہ عنبر ہو

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۳