ابلاغ کی دنیا مقاصد، اہداف اور تجربات سے بھری پڑی ہے ۔ دولت کمانے اور اخلاق برباد کرنے والے اپنے راستے پر چل رہے ہیں۔ لیکن آخرت پر کامیابی اور دنیا میں فلاح خیر اور برکت کو پھیلانے والے ، محدود مادی وسائل کے باوجود مسلسل کوشاں ہیں۔ الحمد للہ’’ ھادیہ‘‘ آن لائن علم و فکر کی دنیا میں ایک شان دار اضافہ ہے۔ جس میں مقصدیت کی چھاپ گہری ہے، مگر اس کے ساتھ ادارت و پیش کش میں بالغ نظری بھی کمال درجہ ہے ۔ انتخاب موضوعات انتخاب ، مجلس ادارت کی چست دماغی کا ثبوت فراہم کرتا ہے ۔
دین اور دنیا ، تحریک اور عصر حاضر، نئی مطبوعات اور دلچسپی کے تمام رنگ دلچسپ ،اختصار اور جامعیت کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہیں۔پیش کش میں نئے لےآؤٹ کی انفرادیت پرچے کاٹریڈ مارک ہے اور دینی رنگ کی دیدہ زیبی اس کا امتیاز ہے۔
اللہ کرے ’’ھادیہ‘‘ کے پڑھنے اور دیکھنے والے لاکھوں ہوں اور اس سے رہ نمائی لینے والے اس سے بھی زیادہ ۔
آپ کا مراسلہ موصول ہوا۔ھادیہ ای میگزین پر آپ کی رائے ھادیہ ٹیم کے لیے باعث ہمت افزائی ہے۔
امید ہے ڈیجیٹل دنیا میں اس میگزین کے ساتھ آپ کا تعاون بنارہے گا۔
شکراً جزیلا
ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین


0 Comments