لفظ نفسیات کو انگلش لفظ psychology سے لیا گیا ہے، جس کے معنی روح کے مطالعے کے ہیں، لیکن چوں کہ سائنس نے اس نظریے کو تسلیم نہیں کیاکہ روح ایک مجرد پہلو ہے ،چنانچہ آخر کار انسانی برتاؤ کا مطالعہ نفسیات کہلایا، اور اس میں خلل ہی نفسیاتی مسائل کا باعث بن کر سامنے آیا۔ آج کی نوجوان نسل میں anxiety, Depression, strees, panic attacks, وغیرہ ایک معمولی حصہ بن گئے ہیں۔
میرے والد کہتے ہیں کہ اگر پہلے ہمیں بچپن میں یہ علامات کسی میں بھی نظر آتیں تو وہ انسان ہمیں پاگل لگتا، لیکن وقت نے اس بات سے پردہ ہٹا دیا کہ یہ چیز بڑی معمولی ہے اور یہ کسی میں بھی نمو پا سکتی ہیں۔بقراط ،یونانی طبیب اور فلاسفرہیں،وہ کہتے ہیں کہ انسان کی صحت کا تعلق supernatural causes, سے نہیں بلکہ Natural causes سے ہوتا ہے اسی لیے بقراط طب کے بانی کہلائے۔بو علی سینا نے بھی بقراط کے فلسفہ پر ہی کام کیا اور ان کی کتاب CANON OF Medicine کئی صدیوں تک کئی یونیورسٹیوںمیں درسی کتاب کے طور پر پڑھائی گئی۔
تحقیقات بتاتی ہیں کہ 2019 ءمیں ہر آٹھ افراد میں سے ایک یا دنیا بھر میں 970 ملین افراد ذہنی امراض کا شکار رہے،2020 ءایک سیاہی بھرا سال ثابت ہوا، جس میں دنیا نے covid-19 جیسے مرض سے جنگ کی ۔
اس وقت ذہنی امراض میں کئی فیصد اضافہ ہوا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) نے اپنی رپورٹ 2020 ءمیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً 264 ملین سے زائد لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ افراد ہندوستانی ہیں ،جو ڈپریشن کا شکار ہیں (WHO) ہندوستان میں ہر تین میں سے ایک شخص ڈپریشن کا شکار ہے۔
20 دسمبر 2019 ءکو The Lancet Psychiatry میں شائع ہونے والے “The Burden of Mental Disorders Across the State of India: The Global Burden of Disease Study 1990 – 2017” کے مطابق 2017ءمیں 197.3 ملین افراد مختلف ذہنی امراض میں مبتلا تھے۔UNICEF کے مطابق ہندوستان میں 15 – 24 سال کی عمر کے سات نوجوانوں میں سے ایک ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے۔
Depression کی وجہ
اگر موجودہ دور میں کوئی بیماری شدت کے ساتھ پھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہے تو وہ Depression ہی ہے، ہم جس کی متعدد علامات دیکھتے ہیں، جیسے: multiple personality disorder ،دماغی تھکن یا تناؤ محسوس ہونا، Brain imagination وغیرہ ۔ہم کبھی کبھار یہ بولتے سنتے ہیں کہ ہمیں کوئی شخص باضابطہ نظر آرہا ہے یا ہم سے کوئی بات کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور لوگ اس کو مافوق الفطرت عناصر یعنی بھوت پریت سے جوڑدیتے ہیں، دراصل یہ کوئی بھوت پریت نہیں بلکہ نفسیاتی بیماری ہے، یہ بیماری اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب گھریلو ماحول خوف ناک یا انتہائی غیر متوقع ہو ۔
آخر اس بیماری کی وجہ کیا ہے؟
ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اس مرض کی وجہ ہمارے اطراف و اکناف کا ماحول ہے، نوجوان جس ماحول میں پل رہے ہیں وہ ان کے لیے نہایت ہی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔طبی ماہرین نے ڈپریشن کی حقیقی وجوہات پر بحث نہیں کی ،لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی ساخت اور کیمیائی افعال میں تبدیلیاں ڈپریشن کی وجہ بنتی ہیں۔ماہرین پہلے نفسیاتی مسائل کی ایک اہم وجہ سیروٹونن ہارمون جس کو ہیپی ہارمون کہا جاتا ہے، اس کی بے ترتیبی اور کمی کہتے تھے، لیکن جب ڈپریشن کے شکار افراد اور جو ڈپریشن کا شکار نہیں ہے، ان کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ دونوں میں سیروٹونن ہارمون بالکل ایک جیسی مقدار میں ہیں۔
اب یہاں حیاتیاتی پہلو نہیں بلکہ حقیقی پہلو کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے، جس سے ڈپریشن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ آج کا نوجوان کس طرح کی زندگی گزار رہا ہے؟ کیسے ماحول سے آج کے نوجوان کا سابقہ ہے؟ دنیا سے نوجوان کی کیا توقعات وابستہ ہیں؟اپنے گھر سے اپنے والدین سے کس طرح کی توقعات رکھتا ہے؟ یہ تمام عناصر کسی بھی نوجوان کی زندگی پر اثر ڈالتی ہیں، جوکہ بعد میں جاکر ڈپریشن جیسی بیماری کی وجہ بن سکتی ہیں۔پرانے زمانے میں لوگوں کا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ مختلف تھا، ہمارا نظریہ مختلف ہے، سوشل میڈیا نے آج کے نوجوان کو معذور کردیا ہے، کروڑوں روپیوں کا لوگوں کا طرز زندگی سوشل میڈیا پر دیکھ کر آج کا نوجوان اس کے سحر میں مبتلا ہورہا ہے۔مثلاً: آج کی نوجوان نسل نے اپنی زندگیوں سے over expectations پیدا کرکے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایسی زندگی ملے جس کی تمنا سب کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ محنت کے بغیر کوئی لاٹری لگ جائے اور ہماری زندگی پرتعیش بن جائے۔
ہمیں جب کہ وقت کے عظیم اور انقلابی شخصیات کو اپنا مثالی ideal بنانا چاہیے، وہیں ہم بد قسمتی سے فلم اسٹار، امیر زادوں کو اپنا ideal بناتے نظر آتے ہیں۔کبھی کبھار گھریلو لڑائیاں، تعلیمی ناکامیاں، روزگار میں کمی، اپنے مستقبل کا خدشہ، جسمانی تھکن، ملک کے بگڑتے حالات بھی ہمیں ڈپریشن میں ڈال دیتے ہیں۔
Authoritative parentsبہت کم ہیں جبکہ یا تو والدین Authorian پرورش کر رہے ہیں یا مکمل طور پر uninvolved ہو کر پرورش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان خاص کر کے مسلمان نوجوان طبقہ معاشی بحران اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں، خاندان کی معاشی ذمہ داری لڑکے اور گھریلو کام کی ذمہ داری لڑکی پر عائد کر دینا عام سی بات ہے، اور والدین کے بچوں کے عمری تقاضے کو مدنظر رکھ کر ذہنی حالت کو نہ سمجھنا اور ان پر ہمہ اقسام کی ذمہ داریاں عائد کرنا آنے والی نسل کو طاقت ور بننے سے روک رہا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ اوسط طبقہ میں ذہنی تناؤ ہے،جہاں High society میں والدین مکمل طور پر uninvolved قسم کی پرورش کرنے کی وجہ سے نوجوان نسل کسی خاص مقصد کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے میں نا کام ہے اور مجرمانہ کارکردگیوں میں ملوث ہو رہے ہیںاور ذہنی عارضوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
ڈپریشن دو طرح کے ہوتے ہیں ایک سادہ ڈپریشن جو وقتی ہوتا ہے اور دوسرا کلینکل ڈپریشن جو غیر مدتی ہوتا ہے جو کہ خطرناک اور اذیت ناک ہوتا ہے۔تحقیقات بتاتی ہیں کہ مرد حضرات کے مقابلے خواتین ڈپریشن کا زیادہ شکار ہوتی ہیں، اور شاید یہی وجہ ہوتی کہ یہ چیز آگے نسلوں میں بھی پروان چڑھتی نظر آ رہی ہیں۔
نفسیاتی مسائل سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
(1)اپنی قدر کریں۔
( 2) پر سکون ماحول میں رہیں۔
(3)مثبت سوچ پیدا کریں۔
(4)سائیکو تھراپی کا استعمال کریں۔
(5)اپنے آپ کووقت دیں۔
(6)منشیات سے پرہیز کریں۔
(7)مثبت لوگوں سے دوستی کریں۔
(8)ایک مقصد کے تحت دن کی شروعات کریں۔
(9)اپنے مستقبل کا منصوبہ بنا لیں۔
(10)زندگی سے over expectations پیدانہ کر لیں۔
٭ ٭ ٭
ویڈیو :
آڈیو:
اب یہاں حیاتیاتی پہلو نہیں بلکہ حقیقی پہلو کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے، جس سے ڈپریشن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ آج کا نوجوان کس طرح کی زندگی گزار رہا ہے؟ کیسے ماحول سے آج کے نوجوان کا سابقہ ہے؟ دنیا سے نوجوان کی کیا توقعات وابستہ ہیں؟اپنے گھر سے اپنے والدین سے کس طرح کی توقعات رکھتا ہے؟ یہ تمام عناصر کسی بھی نوجوان کی زندگی پر اثر ڈالتی ہیں، جوکہ بعد میں جاکر ڈپریشن جیسی بیماری کی وجہ بن سکتی ہیں۔


0 Comments