نومبر ۲۰۲۳
اترکر حرا ءسے سوئے قوم آیا

زمانے نے پوچھا :
کہاں سے کہاں تک آیا؟
اور اپنے ساتھ کیا لایا؟
جواب میں حالی نے کہا :
اتر کر حراء سے سوئے قوم آیا
اور اک نسخہ ٔ کیمیا ساتھ لایا
یہ وہی تھا جو زمانے کا ناجی تھا
یہ وہی تھا جو مسائل حیات کا فیصل و قاضی تھا
یہ وہ تھا جو نگاہیں جھکائے چلا آرہا ہے
یہ وہی ہے جو نگاہوں میں غیروں کی بھی سمارہا ہے
دلوں میں جگہ بھی کیے جا رہا ہے
خراماں خراماں چلا آرہا ہے
ہیں اس کی نظر میں سمندر سمائے
وہ ہے قیام حق کا پرچم اٹھائے
سوئے کعبہ محمد چلے آرہے ہیں
وہ آتے ہی محفل پہ چھائے جارہے ہیں
وہ آئے تو ایسے کہ محفل میں جیسے
He came, he saw, he conquered
یہ تو کوئی سورج تھا
جسے دیکھ ہر شخص دیوانہ ہوا
جس نے اس کا ساتھ پایا
وہ خوش نصیب کہلایا
اسی لیے اس کے واسطے کہا گیا
کہ وہ صدرِ محفل کونین
یعنی وہ نانا نواسوں کے نام جن کے حسنین
محمد نے جب ایک نظر اٹھائی
دھوپ میں ایک بدلی سی چھائی
قرارآگیا بے قراروں کے دل کو
سکون آگیا پھر دلِ مشتعل کو
جو تھے نیک اوصاف اس کے پرستار ہوئے
جو تشنہ کام تھے وہ جامِ دیدار سے سرشار ہوئے
اسیرانِ عشق محمد کی زلفِ گرہ گیر کے
رکھ گئے قدموں میں دل اپنا چیر کے
محمد کی یہ تھی بس اک جلوہ نمائی
محمد نے جوں ہی نگاہِ محبت اٹھائی
نظر ان کی سارے ہی عالم پہ چھائی
شعاع محبت ہر اک دل میں سمائی
سارا جہاں جس کے جادو کا مارا
وہ محمد دکھی دلوں کا سہارا
یتیموں، کا بیواؤں کا سب کاماویٰ
وہ بیواؤں کا ملجا، غلاموں کا آقا
جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا
کوئی ان کا محمد کے علاوہ نہیں تھا
وہی سب سے اعلیٰ، وہی سب سے بالا
وہ رحمت کا منبع، شفاعت کا حوالہ
وہ کمزور کی جس نے طاقت بڑھائی
وہ بے کس کی خاطر بھی آواز اٹھائی
جو تھا کور چشموں کی آنکھوں کا اجالا
وہ جو بھوکوں کے منہ تک لے گیا نوالہ
شفا جس کے دیکھے سے بیمار کو
تھے مضطر سبھی ساتھی جس کے دیدار کو
جو شان کریمی کا روشن حوالہ
جسے دشمن بھی سچا تسلیم کرتا تھا
لامحالہ
محمد کے نقش قدم جنھوں نے ہیں پائے
وہ خود رہنمائی کے روشن مینار کہلائے
وہی جوڑنے والا درِ زنجیرِ اخوت
وہی خاتمِ سلسلہ ٔراہ نبوت
وہی میرا نبی ہے
وہی میرا نبی ہے
وہ ہم سب کا نبی ہے
ہمارا بھی، تمہارا بھی نبی ہے
وہ اپنا نبی، اپنا نبی، ہم سب کا نبی ہے

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲۳