قاری کی رائے

پیاری ھادیہ !
ماشاء الله تمھارے بارہ (12) شمارے کامیابی کے ساتھ منظرعام پر آچکے ہے۔ تم ہر مرتبہ مہینے کی پہلی تاریخ کو آکر انوکھی خوشی دیتی ہو۔ تمھارے ہر نئے شمارے میں معلومات کا بیش بہا خزانہ چھپا ہوتا ہے، جس کو میں ذہین نشین کرنے کے ساتھ اپنی نوٹس میں محفوظ کرلیتی ہوں۔ بے شک تم خواتین کے لیے بہت ہی مفید ہو۔
تمھیں پتہ ہے کہ کس مہینہ کا شمارہ میرا پسندیدہ ہے؟ پہلا شمارہ۔ کیوں کہ یہ پہلی کوشش تھی۔ خواتین کے ذریعہ سے خواتین کی رہنمائی۔ مجھے اچھی طرح یاد ہیں وہ لمحات جب ماہِ فروری 2021 میں تمھارے logo کا اجراء محترم امیر جماعت کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس وقت بس یہ خواب ہی لگتا تھا کہ تم اس انٹرنیٹ کی دنیا میں کیسے اپنے قدم مضبوطی سے قائم کرپاؤ گی۔ لیکن سلام ہے تمھاری اس ٹیم کو، جس نے نا صرف تمھیں مزئین کیا، بلکہ اس میدان میں تمھیں پر عزم سفر کرواکر کامیابی کے زینوں پر پہنچایا۔ وہیں ساتھ ہی تمھارے قیمتی صفحوں پر لکھاری جب اپنی تحریر لکھتے ہے تو گوگل جیسے سرچ انجن انھیں انکا تعارف تمھارے ذریعے سے کرواتے ہیں۔ اس سے بڑے اعزاز کی بات اور کیا ہوسکتی ہے بھلا۔
اوہ! دیکھو تو لکھتے لکھتے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ خط کافی طویل ہوچکا ہے۔ خیر میں تو چلی ماہِ مارچ کا تازہ شمارہ پڑھنے۔ الله سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمھاری ٹیم کو قوت اور اجرِ احسن عطا فرمائے،آمین۔

بازغہ سسٹر!
آپ تو جائیں مارچ کا شمارہ پڑھنے، لیکن پہلے یہ بتائیں کہ آپ کو سالانہ تقریب کیسی لگی؟ اور ہاں یہ رہا اپریل کا شمارہ۔
پڑھیں بھی اور بتائیں کہ کیسا لگا ؟
امید ہےپسند، آئے گا ۔
ہمت افزائی اور نیک خواہشات کا شکریہ۔

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے