8 سال، 8 دھوکے اور ناکام حکومت

ملکی منظر نامہ

بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے اپنی دوسری میعاد کے تین سال مکمل کیے ہیں۔اس موقع پر کانگریس نے معیشت،روزگار،مہنگائی اور کسانوں کے حوالے سے مودی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لیے 20 صفحات پر مشتمل ہندی کتابچہ جاری کیا جس کا عنوان ہے’’آٹھ سال، آٹھ دھوکے اور ایک ناکام حکومت‘‘
کانگریس نے کہا کہ آسمان چھوتی مہنگائی، بے روزگاری، غلط حکمرانی اور فرقہ وارانہ پولرائزیشن نریندر مودی حکومت کے آٹھ سالوں کی خصوصیات ہیں۔ ساتھ ہی آمدنی، قومی سلامتی، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے بہبود جیسے اہم محاذوں پر حکومت کی ناکامیوں کو بھی اجاگر کیا۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی حکومت کے آٹھ سال آٹھ فریبوں سے نشان زد ہیں۔ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پارٹی کے جنرل سکریٹریز اجے ماکن اور رندیپ سرجے والا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے آٹھ سال کے اقتدار کے دوران جعلی جملوں اور نعروں سے عوام کو دھوکہ دینے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کا’’اچھے دن‘‘یا اچھے دنوں کا وعدہ صرف اپنے لیے یا سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کے منتخب گروہ کے لیے تھا جن کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
بی جے پی پر فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے ذریعے سماج میں نفرت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر ماکن نے کہتے ہے کہ مودی حکومت کے گزشتہ آٹھ سالوں میں فرقہ وارانہ تصادم کے 10,000 واقعات ہوئے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر بہادر سپاہیوں کے نام پر ووٹ مانگنے کا بھی الزام لگایا اور الزام لگایا کہ حکمراں پارٹی کی تباہ کن پالیسیاں، معیشت کے زوال کا باعث بنی ہیں۔
کانگریس نے بہت واضح انداز میں یہ دعوی بھی کیا کہ یہ تمام آٹھ چیزیں، اپنی سرحدوں کی حفاظت میں ناکامی ہو، مہنگائی ہو یا بے روزگاری، ملک کے ہر شہری کے لیے باعث فکر ہیں۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ٢٠٢٢