قاری کی رائے

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ اور قارئینِ ھادیہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دل تو کر رہا ہے کہ ھادیہ کے شمارہ مئی 2022 ءکے ایک ایک زمرہ کے تحت شائع ہونے والی تمام ہی تحریروں کا جداجدا تذکرہ کروں ، جیسے بچپن میں ماہنامہ ہلال اور نور کے لیے کیا کرتے تھے… لیکن خوف ہے کہ میری تحریر کی طوالت دیکھ کر ھادیہ کے صفحات عزیزم ایڈیٹر صاحبہ کو ڈیلیٹ کا بٹن دبانے پر مجبور نہ کردیں…!!اس لیے اسے مختصر رکھتے ہوئے یہ کہنا چاہوں گی کہ ھادیہ ایک ایسا مدرسہ ہے جہاں سے صرف خواتین ہی نہیں بلکہ نو عمر لڑکیاں، اطفال ملت اور مرد حضرات بھی زندگی کے تقریباً ہر شعبہ سے متعلق تعلیم و تربیت حاصل کر سکتے ہیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں، اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
یہاں ہر فرد استاد ہے اور ہر فرد طالب علم۔ دعا ہے کہ یہ مدرسہ اسی طرح ملت کی ترقی و ذہن سازی کا کام کرتا رہے…!! آمین
نہیں نہیں… دعا کر رہی ہوں اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ تحریر اختتام کو پہنچی۔ ابھی تو میرا تبصرہ باقی ہے…!!
ٹھیک ہے میں ہر تحریر  پر تبصرہ نہیں کر سکتی لیکن ایک آدھ پر تو چلتا ہے ناں…!!
تو چلیے مئی کے شمارے کی بات کرتے ہیں… یوں تو اس کی ہر تحریر اچھی تھی لیکن’’عید کارڈ: قدیم تہذیب و روایت‘‘نے تو دل چھو لیا..!!
جن افراد سے ہم محبت کرتے ہیں ان کے لیے اپنا وقت اور صلاحیت استعمال کرتے ہوئے، خوبصورت کارڈز بناکر اور ان کے ہاتھ میں دیتے ہوئے ان کے چہرے پر جھلکنے والی استعجاب بھری مسرت کو دیکھ کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا…!!
میں صرف بچوں کو ہی نہیں بلکہ بڑوں کو بھی کہوں گی کہ چھوٹے بڑے موقعوں پر محبت کے اظہار کے لیے کارڈز ضرور بنایا کریں۔اور کسی کے لیے نہیں تو کم از کم میرے لیے تو بنا ہی دیں..!!
چلیے اب اجازت چاہتی ہوں..!! امید ہے کہ ھادیہ کے صفحات میری تحریر کو اس مختصر سی طوالت کے ساتھ قبول کر لیں گے..!!
جزاک اللہ خیرا کثیرا

وعلیکم السلام
امید ہے مزاجِ گرامی بخیر ہوگا ۔
آپ کا خط ھادیہ کے نام نظر نواز ہوا ۔
یہ جان کر دلی مسرت ہوئی کہ مصروف ترین طالبات شعبہ میڈیکل کی شدید مصروفیت کے باوجود ھادیہ کو انہماک سے پڑھتی ہیں ۔
اور پسندیدہ مضمون کے ذکر سے اندازہ ہوا کہ ادب کا ذوق اعلی ہے ۔امید ہے آپ کا قلمی تعاون بھی ھادیہ کو حاصل رہے گا ۔
ٹیم ھادیہ آپ کی شکر گزار ہے ۔جزاک اللہ

ایڈیٹر ھادیہ ای۔ میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ٢٠٢٢