چکن اسپرنگ رول
اجزا: (فلنگ بنانے کے لیے ) :

تیل ۴ کھانے کے چمچ
ابال کر ریشہ کی ہوئی چکن ایک کپ
گاجر باریک باریک کٹی ہوئی ایک کپ
شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک کپ
بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک کپ
ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائےکا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
سر کا ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائےکا چمچ

(رول کے لیے) :

رول پٹی ۱۲ عدد
میدہ ایک کھانے کا چمچ
پانی حسب ضرورت تیل تلنے کے لیے

ترکیب :
فرائی پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کریں ، پھر اس میں سفید زیرہ شامل کر کے فرائی کر لیں۔ اب اس فرائی پین میں چکن ، تمام سبزیاں اور مصالحے ڈال کر کے اچھی طرح مکس کریں جبکہ پانچ منٹ فرائی کر کے فلنگ کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ایک کھانے کے چمچ میدے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں ۔
رول کی پٹیوں میں فلنگ کی کچھ مقدار ڈال کر اسے فولڈ کریں اور کنارے میدے کے پیسٹ سے چپکا کر رکھتے جائیں۔ایک الگ پین میں ڈیپ فرائی کے لیے تیل گرم کرلیں، اس میں ایک ایک کر کے تیار شدہ رول ڈالیں اور درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک تل لیں ۔
گرم گرم رول پودینے ، املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیجیے۔ فرائنگ سے قبل تیار شدہ رول کو ایک مہینے تک فریز کیا جاسکتا ہے۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ٢٠٢٢