قاری کی رائے

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه‎

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ ھادیہ ای ۔میگزین
قابل مبارکباد ہیں آپ اور ھادیہ کی پوری ٹیم جنہوں نے اسے صرف ایک میگزین ہی نہیں بلکہ ایک تحریک بنادیا ۔
الحَمْدُ ِلله میں اس کی اول شمارے کی طرح ہر شمارے کی منتظرہوتی ہوں۔ اس کے تمام زمرے بہترین مضامین سے پر ہوتے ہیں۔ ہر شمارے کا ادراک نئی جہت پر قاری کی ذہن سازی کرتا ہے ۔
تمام کالم بہترین ہوتے ہیں۔ اس میگزین کے ذریعہ خواتین میں سیاسی ،معاشی، معاشرتی، عائلی؛ غرض ہر طرح کا شعور پیدا کیا جارہا ہے۔ اپریل کے شمارے کی کیس اسٹڈی نے معاشرے کے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ بولتی تصویریں، خبر پر نظر، خواتین کی معاشرتی الجھنیں، ذہنی الجھنیں ،پری میرج کاؤنسلنگ، ای استاد، گفت و شنید اور موقع کی مناسبت سے مضامین بھی بہترین ہوتے ہیں۔ اور خوشی اس بات کی ہوتی ہے کہ نئی رائٹرس کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔ ہر ماہ پابندی کے ساتھ بر وقت اس کی اشاعت بھی قابل مبارک باد ہے۔
میںاللہ ربّ العزت سےدعا گو ہوں کے ھادیہ کےشماروں کو کامیابیوں کے بام عروج پر پہنچائےاور آپ تمام کو اللّہ جزائے خیر دے۔ آپ تمام کی کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین

وعلیکم السلام
امید ہے مزاجِ گرامی بخیر ہو گا۔
دلی مسرت ہوئی کہ آپ ھادیہ کے شمارے کو انہماک سے پڑھتی ہیں ۔
آپ کی ہمت افزائی ہمارے لیے گراںقدر ہے ۔آپ کے تعاون پر اللہ اجر عطا فرمائے آمین ۔شکریہ

ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ٢٠٢٢