اپریل ۲۰۲۴

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
معافی چاہتے ہیںٹوٹی پھوٹی تحریر میں لکھنےکےلیے،ھادیہ پڑھ کردراصل ہم سے رہا نہیںگیا، آپ کے مضامین اور وضاحت وتفصیل دیکھ کر،اس لیے آپ کولکھنا ہی پڑا۔ ماشاءاللہ بہت ہی اعلیٰ اور عمدہ انتخاب تحریر ہے آپ کے میگزین کا۔
الحمدللہ ھادیہ کے تمام تر زمرے بہت اچھے اور نصیحت سے بھرے پڑے ہوتے ہیں۔ اکثر ہم ای میگزین پڑھتے ہیں۔ہر زمرے میں بڑے سلیقے سے اور بڑے اچھے انداز میں بہت کچھ بہت اچھا لکھا ہوتا ہے۔
ہمیں سب سے زیادہ آپ کا جوزمرہ پسند آتا ہے ،وہ ہے ای استاد،جوکہ جدید ترین ٹیکنالوجی پر ہوتا ہے۔ ہم بھی پڑھ کر اُس پر عمل کرتے ہیں۔ ہم آپ کے گروپ میں انڈیا کے نمبر سے شامل ہیں۔
آپ سے ایک درخواست تھی، Snapchat کے متعلق اگر آپ کچھ تحریر کریں تو بہتر ہوگا۔ یہ اگر پہلے کسی ماہ میں اس پر کوئی مضمون آچکاہو تو ہمیں براہ مہربانی مطلع کر دیں۔
جتنی زیادہ آپ کی محنت کی تعریف کی جائے کم ہے۔ آنے والی نسلوں کے لیے بہت ہی اچھی اور کارآمد معلومات ،بنیادی کارکردگی اور توانائی سے بھرے پڑے مضامین آپ کےاس رسالے میں موجود ہیں، جنھیں پڑھ کر مسرت اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو خوب کامیاب کرے اور آپ کو بہت زیادہ نوازے۔ آمین ،ثم آمین یارب العالمین !
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا

وعلیکم السلام
اصولاً تو اس کا جواب ہماری سب ایڈیٹر ای استاد کی کالم نگار کو دینا چاہیے ۔ خیر، ایک ہی بات ہے۔
ہمیں خوشی ہوئی کہ آپ کو ای استاد کالم پسند ہے اور آپ اس پر عمل بھی کرتی ہیں ۔الحمدللہ ہماری سب ایڈیٹر زہرہ صاحبہ کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے قاری کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے لکھیں،تاکہ قاری کو عمل کرنے میں سہولت رہے۔اس مراسلے سے مسرت کا احساس ہوا ۔ان شاءاللہ اسنیپ چیٹ پر بھی زہرہ صاحبہ مضمون لکھیں گی ۔
والسلام

– چیف ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۴