اپریل ۲۰۲۴

Mines یعنی کان ، زمین کے وہ حصے ہیں ،جہاں معدنیات پائے جاتے ہیں۔جس سے کچ دھات (ores)حاصل کی جاتی ہے ،اور پھر اس سے خالص دھات بنائی جاتی ہے ۔کچ دھات سے دھات بنانے کا یہ عمل extractive metallurgy کہلاتا ہے ۔
Ores کی crushing اور grinding کے بعد کثافتوں کو الگ کرکے کچ دھات کو مرتکز کیا جاتا ہے،اسے کچ دھات کا ارتکاز یا concentration کہتے ہیں ۔
ارتکاز کے بعد اسے آکسائیڈ میں تبدیل کیا جاتا ہے ،کیوں کہ کاربونیٹ اور سلفائیڈ کے مقابلے میں آکسائیڈ سے دھات حاصل کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے ۔ یہ عمل calcination اور rosting کہلاتا ہے،پھر reduction ، refining اور purification کے اس طویل عمل کے بعد وہ خالص دھات حاصل ہوتی ہے، جس کے باعث دنیا میں صنعتی انقلاب رونما ہوا تھا ۔لوہے کی وجہ سے اٹھارویں اور انیسویں صدی کے درمیان عرصے میں زراعت ، مواصلات اور دریافت میں بڑی تبدیلیاں واقع ہوئیں اور انسانی تاریخ نے ایک نئی دنیا دیکھی ۔
لیکن یہی دھات جب فرسودہ ہوتی ہے تو اس کی فرسودگی کا مشاہدہ کس نے نہیں کیا ہے ؟ ہوا میں موجود نمی کا لوہے کے ساتھ تعامل ہوتا ہے ،جس کے نتیجے میں لوہے کی سطح پر آئرن آکسائیڈ کی سرخی مائل تہہ جم ہوجاتی ہے ۔
اس خاموش اور سست رو منفی تبدیلی کی وجہ سے وہ اپنی آب و تاب کھو دیتا ہے اوراگر اسی حال میں چھوڑ دیا جائے تو وہ کم زور اور بالکل ناکارہ ہوجاتا ہے ۔بتایا جاتا ہےکہ ہر سال لوہے سے بنی اشیاء میں سے تقریباً 25 % لوہے کا تاکّل ہوتا ہے ،اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوتا ہے ۔
اس شدید نقصان سے بچنے کے لیے اس پر رنگ و روغن کی تہہ چڑھائی جاتی ہے ،جس کے نتیجے میں وہ نمی اور رطوبت کے اثر سے محفوظ رہتا ہے ۔

قطع کلام

ڈیجیٹل ایج کے ان ڈیجیٹل gadgets کے ذریعہ طفلانِ امت کے ذہن بھی زنگ آلود ہورہے ہیں ۔
Illogical گیمز ، حقیقت سے عاری کارٹونز ، سپر مین ، پَریوں اور اُڑن طشتری کے تصورات پر مبنی ڈرامے اور مختلف اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کا بےجا استعمال ،جس کے نتیجے میں ان کی ذہنی استعداد کافی حد تک متاثر ہورہی ہے،اور وہ اپنی مضبوطی کھو رہے ہیں ۔اس زنگ خوردگی اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے پہل ان نو نہالوں کے دل و ذہن پر بھی رنگ چڑھایا جائے ۔کون سا رنگ ؟صِبغَۃاللہ (اللہ کا رنگ )،وَمَن اَحسَنُ مِنَ اللہ صِبغَہ‌ (بھلا اس سے اچھا رنگ اور کس کا ہوگا ؟)

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۴