اپریل ۲۰۲۴

ہر سال، 21 اپریل کو، ہندوستان میں نیشنل سول سروسز ڈے کو ملک کے مختلف سرکاری محکموں میں مصروف تمام افسران کی تعریف کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے، جو ہندوستان کی انتظامی مشینری کو چلانے کے لیے ان تھک محنت کرتے ہیں۔ یہ دن مختلف محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ملک کے شہریوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے مقصد کی یاد دلاتا ہے۔یہ دن 2006 ءسے منایا جا رہا ہے۔
آپ میں سے اکثر نے ’’سول سروس‘‘ کا نام تو سنا ہوگا، لیکن زیادہ تر لوگ شاید ہی اس سے کے بارے میں جانتے ہوں گے؟ سول سروسز کیا ہے؟ سول سروسز کے تحت کون سی پوسٹس ہیں؟ سول سروسز کی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کیا ہے؟ سول سروسز کے امتحان کی تیاری کیسے کی جائے؟سول سروسز کے امتحان کا عمل کیا ہے؟ وغیرہ وغیرہ
ستیندر ناتھ ٹیگور ایک عالم اور ہندوستانی سول سروس میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی تھے۔ وہ ایک مصنف، موسیقار اور ماہر لسانیات تھے اور انھوں نے ہندوستانی خواتین کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے ۔
بھارت کا دستور 26 جنوری 1950ء کو نافذ کیا گیا اور اسی روز کل ہند سطح پر ان پر آزاد اور دستوری طرز کا یونین پبلک سروس کمیشن وجود میں آیا۔
پبلک سروس کمیشن کے مندرجہ ذیل فرائض ہیں:
٭ مرکزی حکومت کی ضرورت کے مطابق انتظامیہ کے عہدےداروں کا انتخاب کرنا۔
٭ عہدے داروں کے انتخاب کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کرنا اور ان کا انتظام کرنا۔
٭ عہدے داروں کی ترقی اور تبادلے کے لیے تعلق سے سر کار کو اُصولوں کی فہرست تیار کرکے دینا۔
٭ سرکار کو صلاح و مشورہ دینا۔
ایسے تمام محکمے، جو سرکاری طور پر کسی شاخ یا گروپ کی طرح کام کرتے ہوئے، حکومت کی ہر قسم کی اسکیموں اور منصوبوں کا مطالعہ کرتے اور انھیں عوام کے لیے دستیاب کراتے ہیں۔ یہ صرف سول سروس میں آتے ہیں۔

ریاستی امتحان کی خدمات

بھارتی دستور کی رو سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے درمیان وزارتوں کی مرکزی فہرست اور ریاستوں کی فہرست اور مشترکہ فہرست کے ذریعے محکموں کی تقسیم کی گئی ہے ۔ اس لیے ریاستی حکومتوں کو اپنی سرکار با ضابطہ چلانے کے لیے قابل انتظامی عہدے داروں کی ہمیشہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اس لیے مقابلہ جاتی امتحانوں کے ذریعے فرض شناس ، اور قابل عہدے داروں کا انتخاب کرنے کے لیے ہر ریاست کو پبلک سروس کمیشن کے قیام کی تجویز ہمارے دستور نے کر رکھی ہے ۔ پبلک سروس کمیشن ریاستی خدمات کے امتحانات کے ذریعے گریڈ ایک اور گریڈ دو کے گزیٹیڈ افسران کا انتخاب کرتا ہے اور ان کے بارے میں ریاستی سرکار کو سفارشات روانہ کرتا ہے۔

تعریف

 ریاستی خدمات کا یہ امتحان سند یافتہ امیدواروں میں سے ایک اور دو گریڈ کے انتظامی گزیٹیڈ عہدے داروں کا انتخاب کرنے کے لیے لیا جانے والا امتحان ہے۔ اس امتحان کا انتظام امیدواروں کی قابلیت، صلاحیت، گروپ، نصاب و درجہ اور دیگر ضروری باب معلوم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ۔اس امتحان کا انتظام کرنا، امیدواروں میں سے قابل عہدے داروں کا انتخاب کرنا اور ان کے بارے میں سرکار کو سفارشات روانہ کرنا ؛یہ تمام تر ذمہ داریاں ریاستی پبلک سروس کمیشن کی ہوتی ہیں۔

امتحانات کی معلومات

ریاستی پبلک سروس کمیشن مندرجہ ذیل امتحانات منعقد کرتا ہے اورریاستی سرکار کی ضرورت کے مطابق قابل عہدے دار فراہم کرتا ہے:
(1) ریاستی خدمات کے انتخابات ابتدائی اور خاص ( اسٹیٹ پبلک سرو س ایکزام I اور خاص۔)
(2) معاون سیل ٹیکس انسپیکٹر / پولیس سب انسپیکٹر ، امتحان ، ابتدائی اور خاص
(3) ریاستی انجینیئرنگ سروس امتحان
(4) ریاستی ایگریکلچر سروس امتحان
(5) ریاستی فارسیٹ سروس امتحان
(6) سول جج ( جونئیر ڈویزن ) جو ڈیشیل مجسٹریٹ ( فرسٹ کلاس )
(7) اسٹینٹ موٹر ویکل انسپیکٹر امتحان

اسٹیٹ سروس امتحان

اس امتحان کے ذریعے ریاستی سرکار کے گروپ اے اور گروپ بی درجے کے مندرجہ ذیل گزیٹیڈ عہدے داروں کا تقرر کیا جاتا ہے :
گروپ :اے کے عہدے
(1) ڈپٹی کلکٹر (Deputy Collector )
(2) ڈپٹی سپر یڈینڈیٹ آف پولس (DY.SP) اسٹنٹ کمیشنر آف پولس (ACP)
(3) تحصیل دار
(4)اسٹیٹ سیلز ٹیکس کمیشنر (STO)
(5)ڈپٹی رجسٹرار ( امداد باہمی کی سوسائٹی )
(6)ڈپٹی چیف ایکزیکیٹیو افسر (DY.CEO) ڈیولپمینٹ افسر(گروپ: اے)(BDO)
(7)مہاراشٹرا کا ؤنٹ اینڈ ایڈیٹ سروس(گروپ: اے)
(8)چیف افسر میونسپل کارپوریشن / میونسل کا ؤنسل (گروپ: اے)
(9)سپرینڈینٹ اسٹیٹ ایکسائز
گروپ :بی کے عہدے
(1)نائب تحصیل دار
(2)سیکشن افسر (Section Officer)
(3)تعلقہ انسپکٹر، اینڈ ریکارڈ یسٹ (ARTO)
(4) اسٹیٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر (ARTO)
(5)بلاک ڈیولپمینٹ افسر ( گروپ :بی) (BDO)
(6)مہاراشٹرا کاؤنٹ اینڈ ایڈیٹ سروس (گروپ :بی)
(7) ڈپٹی رجسٹرار ، امداد باہمی کی سوسائٹی
(8) چیف افسر میونسپل کاؤنسل ( گروپ :بی)
(9) ڈپٹی سپرنڈینٹیڈا یکسائز
(10) اسٹنٹ کمشنر، اسٹیٹ ایکسائز

اطلاع

سرکاری مانگ کے مطابق اسامی کی تقرری کے لیے ان کے بارے میں مکمل تفصیل جس میں ان کی قابلیت، صلاحیت اور ریز رویشن وغیرہ کے بارے میں ریاستی پبلک سروس کمیشن اشتہار کے ذریعے یا اپنے ویب سایٹ کے ذریعے امیدواروں کو مطلع کرتا ہے۔
اسٹیٹ سروس کمیشن کے امتحانات
اسٹیٹ سروس امتحان تین مرحلوں میں لیا جاتا ہے :
(1) ابتدائی امتحان Preliminary Exam ( پہلا مرحلہ )،کل مارکس: 400
(2) خاص امتحان( (Main Exam،کل مارکس: 800
(3) ملاقات(Interview) ،کل مارکس : 100

قابلیت

امتحان کے لیے امید وار کسی بھی یونیورسٹی کا سند یافتہ ہو۔ اسے مراٹھی زبان کا علم ہو ۔ امید وار ریاست کا باشندہ ہونا ضروری ہے۔

عمر کی حد

کمیشن نے طے کیے ہوئے تاریخ تک امیدوار کی عمر کم از کم 19 سال اور زیادہ سے زیادہ 33 سال ہونا ضروری ہے، لیکن تمام پس ماندہ طبقوں کے امیدواروں کے لیے عمر کی انتہائی حد 5 سال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

عرض داشت کا طریقہ

کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن طریقے سے عرضی داخل کی جاسکتی ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۴