اپریل ۲۰۲۴

واٹس ایپ اپنے یوزرز کے لیے کئی خاص فیچرز پیش کرتا ہے، جس سےیوزرز کو خاص فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ کمپنی نے اپنےیوزرز کے لیے ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے نئے آپشنز متعارف کروائے ہیں، جن کی مدد سے آپ آسانی سے اپنےٹیکسٹ کو اور دل چسپ بنا سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی آپشنز کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ آئیے! ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
Bold,Italic,Strikethrough,Monospace
ان ٹولز / آپشنز سے سبھی واقف ہیں۔
نئے ٹولز / آپشنز میں ، یوزرزکے لیےBullet List,Number List, Block Quote, Inline Code کو شامل کیا گیا ہے۔
‏کمپنی نے چارنئے فارمیٹ آپشنز شامل کیے ہیں، جن کے بعد ہمارے پاس کل 8 ٹولز ہیں، جنھیں ہم استعمال کر سکتے ہیں۔

(1)ترتیب شدہ فہرستیں(Bullet List)گولیوں( ث) والی فہرست بنانے کے لیے، الفاظ کے پہلے(-) کا استعمال کیجیے اور ایک Spaceدیجیے۔ اس کے بعد ترتیب شدہ فہرست میں آسانی سے لکھا جاسکتا ہے۔

(2) Number Listاپنے ٹیکسٹ کے شروعات میں 1,2,3,4…نمبرز کا استعمال کرنے کے لیے ٹیکسٹ سے پہلے (1.) کا استعمال کیجیےاور اسی کے نیچے نئے ٹیکسٹ کو لکھنے کے لیے Enterکیجیے۔

(3)Block Quoteاس ٹول / آپشن کا استعمال کرنے کے لیے ٹیکسٹ سےپہلے (>) کی علامت  لگائیے اور ایک Spaceدیجیے۔

(4)Inline Code یہ ٹول / آپشن ایک جملے اندر مخصوص ٹیکسٹ کو واضح کرنے میں مدد کرتا ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے ٹیکسٹ سے پہلے اور بعد میں اس علامت (text`~`) کولگائیے۔چاروںفیچرزاستعمال کرنےکےلیےواٹس ایپ کوGoogle Play Store یا App Store سے اپ ڈیٹ کیجیے۔ اگر اس کے بعد بھی فیچر ظاہر نہیں ہوتا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جلد ہی اپ ڈیٹ مل جائے گا۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۴