اپریل ۲۰۲۴
ننھے شہداء فلسطین

قلم نے کھینچے ہیں جو خدوخال حقیقتوں سے بہت پرے ہیں
صفحۂ دہر سے تمھیںمٹانے تمام باطل موج زن کھڑے ہیں
شہر اماں کے تمام انساں تمھارے حالات سے ہیں واقف
مگر مدد کے تمام جذبے دلوں میں ان کے مرے پڑے ہیں
تمھاری ہمت، تمھارے جذبات قدم قدم پر یہ ہم سے کہتے
اے اہلِ دنیا رہِ وفا میں ہمارے شہداء بچھے پڑے ہیں
دعائیں تم نے تو کی ہیں لیکن عمل میں اب بھی بہت ہو پیچھے
بے دل مسلماں بس! اب تو جاگو مناظر آگے بہت کڑے ہیں
خدا کے بندو! ان چھوٹے بچوں سے درس لو تم شجاعتوں کا
کہ یہ ابابیل جو بالمقابل کنکریاں تھامے ڈٹے کھڑے ہیں
تمھارے نعرۂ حریت کی بساط کیا اے غافلو!جب
ان کے مکر و فریب کی زد میں تمھارے اپنے ہی جھونپڑے ہیں
ہم کیا چکائیں گے قرض ان کا نہیں ہے وہ قوتِ ایمانی
یہ مردان حر صرف اے بے ضمیرو! بقائے دین کے لیے لڑے ہیں

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۴