مارچ ۲۰۲۳

آج صبح ڈاکٹر فاطمہ نصیف ایک عظیم داعی اور ایک عظیم مربی 80 سال کی عمر میں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
جنھوں نے اپنی ساری عمر امت کے نونہالوں کی تربیت کرنے ، انھیں علوم شرعیہ سکھانے ، ان کے اخلاق کو اسلامی نہج پر ڈھالنے اورایمانی قدروں کو ان کے دلوں میں جا گزیں کرنے میں گزار دیں۔
ساتھ ہی آپ نے امت کے لیے نہایت ہی نفع بخش تنظیمی خدمات انجام دیں۔ اس طرح آپ کی تمام عمر امت اور جوانوں کی تعلیم وتربیت کے نام رہی۔
آپ کا پورا نام فاطمہ بنت عمر نصیف ہے ۔آپ ڈاکٹر عبداللہ کی بہن تھیں۔
1944ء میں جدہ میں آپ کی پیدائش ہوئی ۔ علوم شریعہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔
آپ کے لیکچرز اور انٹرویوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ متدین اور اعتدال پسند طبیعت کی مالک تھیں۔
آپ نے ایک تنظیم -جس کا نام ’’ الاعجاز العلمی فی القران والسنۃ ‘‘ہے- میں عورتوں کی کمیٹی کی صدارت کی خدمات انجام دیں ۔
ڈاکٹر فاطمہ نصیف نےمقامی ، ملکی اوربین الاقوامی سطح پر عورت ، خاندانی مسائل اور سائنسی معجزات کے عنوان پر ہونے والی کانفرنسز میں حصہ لیا اور اہم مقالات پیش کیے ۔ اسی طرح کئی ایک بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کی آپ رکن اور مشیر بھی رہیں ۔
آپ کو بحرین میں بحرین کے بادشاہ کے زیر نگرانی ہونے والے ایک پروگرام میں آپ کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
علمی سفر
آپ نے 1403ھ میں اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کتاب و سنت کے عنوان پر ام القری مکہ مکرمہ یونیورسٹی کے شریعہ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کی ۔
1396 ھ سے 1404ھ میں جامعہ ملك عبدالعزیز جدہ میں لڑکیوں کی جنرل سپروائزر بھی رہیں۔
401/2/10ھ میں شعبۂ تدریس اسلامی کی لیکچرمتعین کی گئیں۔
1402 -1405 ھ میں شعبۂ تدریس اسلامی کی صدر مقرر ہوئیں۔
1403/11/6 ھ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے درجہ پر فائز ہوئیں۔
1419 ھ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بنیں۔
تدریسی تجربہ
•یونیورسٹی میں 19سال تدریس کا فریضہ انجام دیا ۔
•آپ نے اپنے علمی سفر میں بہت سی کتابیں اور علمی مقالات تحریر کیے۔
کارنامے اور خدمات
شعبہ ٔ تدریس اسلامی کی بنیاد ڈالی ۔
شعبے کو ترقی دیتے ہوئے کالج آف سائنس کے درجے تک پہنچادیا۔
کالج آف ہوم اکنامکس کی بنیاد ڈالی ۔
شعبۂ طالبات کو مالیات اور وظائف میں خود کفیل بنادیا ۔
جامعہ ملك عبدالعزیز جدہ کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
عالمی تنظیم ’’ الاتحاد العالمی العلماء المسلمین‘‘کی تاسیس میں بھی شریک تھیں۔
طالبات کے لیے مسجد تعمیر کروائی، جس میں 500 طالبات بآسانی نماز ادا کرسکیں ۔

ٹریننگ

آپ نے متعدد ٹریننگز میں حصہ لیا، جیسا کہ یونیورسٹی میں ’انسداد منشیات‘
(نشیلی چیزوں کے سد باب کی مہم ۔)
ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذریعہ سماجی خدمات انجام دیں ۔
اولاد اور والدین کے حقوق کی ٹریننگ دی ۔
’اعجاز علمی‘ کی مختلف کلاسیں اور ٹریننگ پروگرام کروائیں، ان کے علاوہ دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ۔
اللہ کی رحمتیں ہوں ڈاکٹر فاطمہ عمر نصیف پر اور ان کو جنت کے اعلی مقام پر پہنچائے ،امت کی خدمات کا انھیں بہترین اجر دے۔اور ان کے اہل وعیال ، دوست و احباب ، اور طلبہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،اور اجر عظیم سے نوازے،آمین۔

إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۳