مارچ ۲۰۲۳

الله نے جب یہ کائنات بنائی تو ساتھ ہی یہ کائنات کن ضابطوں کے تحت کارفرما ہوگی، وہ قوانین بھی اس کے ساتھ ہی متعلق کردیے گئے۔ اب یہاں کچھ بھی ان قوانین و ضوابط کے خلاف نہیں ہو سکتا،اور اسی اصول کو قرآن یوں بیان کرتا ہے:
’’ الله کے کلمات میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔‘‘(سورہ یونس: 64)
اسی طرح کا ایک قانون یہ ہےکہ اس کرۂ ارض پر جب تک پہلا قدم آپ نہیں اٹھائیں گے ،الله کی مد د نہیں آئے گی ۔ اس قانون کئی مثالیں موجود ہیں۔ قرآن میںالله نےموسیؑ سے کہا کہ مارو اپنا عصا پانی پر، تب جا کر پانی جدا ہوا ہے ۔الله نےایوبؑ سے کہا کہ اپنی ایڑیاں رگڑو ، تب جا کر چشمہ پھوٹا ہے۔الله نےدرد سے جھوجھتی مریم ؑسے کہا کہ درخت کی ٹہنیاں ہلاؤ، تب جا کر کھجوریں گری ہیں ۔ موسیؑ کی والدہ کو صندوق میں بچہ خود ہی ڈالنا پڑا، تب بچے کی جان بچی ہے،اور ایک واقعہ جو قرآن میں تو نہیں ہے ،لیکن ہم سب اس سے متعارف ہیں، ہاجرہ ؑ کی سعی اور ننھے اسماعیلؑ کی ایڑیوں کی رگڑ کے بعد ہی زمزم کا پھوٹنا ممکن ہو پایا۔یہ تمام کام الله خود بھی کر سکتا تھا ، لیکن اس نے کیا نہیں اور نہ ہی کبھی کرے گا ۔ یہ اس کی قدرت میں تو ہے مگر اس کی سنت بالکل نہیں کہ وہ انسان کو اس کی ذاتی محنت کے بغیر خدائی نصرت فراہم کرے ۔
اسلام سراسرفعل ہے۔اسے ۱سم سمجھنے کی غلطی ہرگز نہ کی جائے۔ اللہ نے پہلی ہی سورۃ یعنی فاتحہ میں ہی سمجھا دیا ہے۔ ہم جو دعا مانگتے ہیں :

ایا ک نعبدوا وایا ک نستعین

(ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھی سے مد د مانگتے ہیں ۔)
اس دعا میں مد د کے لیے ’’ عون ‘‘ لفظ استعمال ہوا ہے،جس کےمعنی ہیں ایسی مد د جو تب ہی حاصل ہو گی، جب مد د طلب کرنے والا پہلے اپنا کام شروع کر چکا ہو۔ قرآن کی ابتداء میں ہی ہمارا رب بالکل واضح کر چکا کہ تمہاری دعا ئیں بھی تب ہی قبول ہوں گی، جب تم پہلے اپنی کوشش کر چکو اوراپنے ارادوں کو عمل سے تقویت اور مضبوطی عطا کرو ۔
ان شاء الله، الله کی مد د ونصرت ساتھ ہو گی ۔

خواہش سے نہیں گرتے پھل جھولی میں
وقت کی شاخ کو اے دوست ہلانا ہو گا
کچھ نہیں ہو گا اندھیروں کو برا کہنے سے
اپنے حصے کا دیا خود ہی جلانا ہو گا

Comments From Facebook

2 Comments

  1. Shadab

    CommentMashallah Zabardast, I really love the Quranic example which is great inspiration to make people in move to prove themselves as a supreme beings.
    Jazakallah for Sharing. Keep writing and serving the society. May Allah accept your good deeds.

    Reply
    • Sabiha inayat

      Zabardast qudsia ko mubarak baden reading bahot achchih aawaz ka utar chadha bhi khoob h.

      Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۳