مارچ ۲۰۲۳

 24 فروری 2023 ءشام 8 بجے ھادیہ ای قرأت مقابلے کے نتائج کے اعلانات کی آن لائن تقریب منعقد کی گئی۔ پچھلے ماہ یہ مقابلے کیرالا ،تامل ناڈو،آسام اور مغربی بنگال میں کروائے گئے۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے ھادیہ ای میگزین کے زیر نگرانی کروائے جا رہے ہیں۔ یہ قرأت مقابلے دو گروپس پر مشتمل ہوتے ہیں۔گروپ A میں10 تا 18 سال کی طالبات اور گروپ B میں 19 تا 30 سال کی خواتین و طالبات حصہ لیتی ہیں۔درج بالا ریاستوں کی خواتین و طالبات نے ھادیہ قرأت مقابلے میں حصہ لیا۔اس تقریب میں مہما نان خصوصی ھادیہ کی چیف ایڈیٹر محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ اور ایڈیٹر ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس صاحبہ موجود تھیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ نے قرأت قرآن پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کر رہیں محترمہ محسنہ شیخ صاحبہ نے افتتاحی کلمات کے لیے محترمہ خان مبشرہ فردوس صاحبہ کو دعوت دی۔ محترمہ نے ھادیہ کے مقاصد کو بیان کیا، نیز اسکرین کے ذریعے میگزین کا جامع تعارف پیش کیا۔ پروگرام کے اگلے مرحلے میں انعامات کے اعلانات کیے گئے۔ ھادیہ کی سب ایڈیٹر محترمہ زہرا فاطمہ نے اعلانات کیے۔
گروپ A میں اول،دوم اور سوم آنے والی طالبات کے نام بالترتیب انشیدہ ایم ساجد ایم( تیرور کیرالا)،نورا انور سعادت( ار ناکولم کیرالا) اور ٹی این زہرا مریم نوید (وانی امبا ڑی تمل ناڈو)، اسی طرح گروپ B میں اول آنے والی قاریہ سمیہ نجیب نجیب پی پی (کوزی کوڑے کیرالا)،دوم آنے والی قاریہ ھبا حنان ٹی ایس شہاب الدین (پالکر کیرالا) اور سوم آنے والی قاریہ ثنا ٹی ایم اسماعیل پی کے (کنور کیرلا) رہیں۔
اس تقریب میں گروپ A اور گروپ B کے فاتحین کو بیسٹ قاریہ کے خطاب سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی اول،دوم اور سوم آنے والی قاریہ کو بالترتیب 2000,1500 اور1000 روپیے نقد دئیے گئے، نیز ہادیہ کا خصوصی مجلہ نقوش ھادیہ بھی دیا گیا۔ علاوہ ازیں ان فاتحین کو آل انڈیا فائنل مقابلے میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ تمام امیدوار خواتین و طالبات کو ای سرٹیفکیٹ اور مجلہ نقوش ھادیہ سے نوازا جائے گا۔ھادیہ کی چیف ایڈیٹر محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ نے اختتامی خطاب کیا۔ محترمہ نے تمام امیدواران کو دلی مبارکباد پیش کی،اور قرآن کریم کی تعلیمات کو عملی زندگی میں لانے پر زور دیا۔ اخیر میں اظہار تشکر کا نذرانہ محترمہ صفیہ علی صاحبہ نے پیش کیا۔ اس پروگرام کی ایونٹ آرگنائزر محترمہ نصرت شبیر صاحبہ تھیں، ان کی ہی دعاکے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ویڈیو :

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۳