مارچ ۲۰۲۳

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
تمام حمدو ثنا لائق و زیبا ہے اس ذات کے لیے جس کے قبضہ ٔقدرت میں ہماری جان ہے۔ پھر شکر گزار ہوں ھادیہ ای-میگزین کی ذمہ داران کی کہ انھوں نے یہ موقع فراہم کیا کہ ہم اظہار خیال کر سکیں۔جب بھی ہم ھادیہ کا مطالعہ کرتے ہیں، اس کے ماتحت ہونے والی کسی بھی سرگرمیوں کے متعلق سنتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے گو یا ھادیہ میگزین اپنی قوم کے نو نہالو ںکو صدا لگا رہا ہے اوریہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ :
پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہے
قابل تعریف ہے ھادیہ ای میگزین اور اس کے پیچھے کوشاں رہنے والے ذمہ داران کہ رہنمائی کے سلسلہ میں اس میگزین نے زندگی کے تقریباً تمام ہی امور کا احاطہ کر رکھا ہے،جس کی ایک بہترین مثال ہمارے سامنے ماہ جنوری کا شمارہ ہے۔
سب سے پہلے تو ہمیں محترمہ ایڈیٹر خان مبشره صاحبہ کا مضمون ملتا ہےکہ’’نئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے‘‘جس میں بہترین موضوع اور بہترین الفاظ اور جملہ بندی کے ساتھ آپ نے حالات کی سنگینی سے روشناس کرواتے ہوئے ماں کا کردار، دین اسلام کے تقاضے، بامقصد زندگی کے اصولوں کے ذریعہ اس کا حل سامنے رکھا ہے، اور یہ پلیٹ فارم بہتر سے بہترین اس وقت بن جاتا ہے جب کہ یہاں مومنات کو مایوس نہیں ہونے دیا جاتا، بلکہ مسائل کے ساتھ ساتھ ان کے بہترین حل بھی موجود ہوتے ہیں ۔پھر درس قرآن کے ذیعہ منورہ فلاحی صاحبہ نے توبۃ ً نصوحًا کو سمجھایا اور توبہ کے اجزاء سامنے رکھے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے ذیل میں درس کی صورت حمیرا نشاط صاحبہ نے ’’یتیم کی نگہداشت اور ان کے حقوق‘‘کے عنوان سے معنون مضمون پر روشنی ڈالی، ان کے حقوق ادا کرنے پر خوش خبری اور یتیم ہونا نقص نہیں بلکہ منشاءِ خدا وندی ہے،یہ تمام باتیں آپ کے مواد کا حصہ رہی ہیں۔ پھر وقت کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے نصرت شکیل صاحبہ کا مضمون ’’یوم جمہوریہ‘‘ نظر آیا۔ نہایت ہی بہترین انداز میں آپ نے جمہوریت کا مطلب سمجھایا۔ جمہوریت کا اصل مطلب کیا ہے، اور فی الحال ہندوستان میں جمہوریت کا کیا حال۔ بولتی تصویر کے کالم میں آئے تو بڑے بہترین انداز میں مکالمہ کی صورت ہم نوجوان لڑکیوں کو ایک بہت اہم اور خاص پیغام دیا گیا۔

وعلیکم السلام
پیاری زینب آپ کا مراسلہ موصول ہو ا۔
ھادیہ کے مختلف کالمز پر آپ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ،انتظامیہ کا مقصد ہی قاری تک رسائی ہے، پڑھ کر دل باغ باغ ہوا ۔تسلی ہوئی کہ طالبات بھی ھادیہ کو پڑھ رہی ہیں۔امید ہے ھادیہ کے ساتھ آپ کا تعاون دائم آباد رہے گا ۔
تشکر بسیار

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۳