مکس ویجیٹبل سلاد
اجزاء:
ٹماٹر، بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، شہد اور سرکہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ترکیب:
سب سے پہلے ٹماٹروں کو آٹھ باریک لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پھر کالی مرچ، نمک، شہد، دہی اور سرکہ ڈال کر بلینڈر میں پیس لیں، اس کے بعد گاجر، بند گوبھی اور شملہ مرچ کاٹ کر ،ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ سرو کرنے سے پہلے تمام سبزیوں اور تیار شدہ پیسٹ کو مکس کریں اور مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔
***
رشین سلاد
اجزاء:
2 آلو
1 گاجر
1/2 کپ مٹر
8-10 پھلیاں
2 سیب
1/2 کپ انگور
1 کپ دہی (چھایا ہوا)
2 چائے کے چمچ چینی (پسی ہوئی)
نمک حسب ذائقہ
1/2 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر
ترکیب:
گاجر اور آلو کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پھلیاں بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پھلیاں، مٹر اور گاجر کو باری باری گرم پانی میں دو منٹ تک ابالیں اور نکال دیں۔آلو پکنے تک گرم پانی میں ابالیں۔سیب کو چھوٹے مربع ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ انگور کو حسب منشا کاٹ لیں یا ٹکڑوں میں رکھ دیں۔ایک برتن میں گاڑھا دہی، پاؤڈر چینی، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر مکس کریں۔اس تیار دہی مکسچر میں تمام سبزیاں، سیب اور انگور اچھی طرح مکس کریں۔رشین سلاد تیار ہے، سروکریں!
***
پروٹین سلاد
اجزاء:
1 پیالی چنے
2 عددکھیرے (کٹےہوئے)
1/2 کٹی پیاز
8-10 ٹکڑے ٹماٹر
1 کھانے کا چمچ تیل
1/2 کھانے کا چمچ نمک
1/4 کھانے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر
1 کپ ابلے ہوئے چنے
1/2 چائے کا چمچ دھنیا
پتہ (باریک کٹا ہوا )
1/2 کھانے کا چمچ ادرک
کٹی ہوئی2 ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)
1/2 کھانے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ
1/4 کھانے کا چمچ کالا نمک
2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس
سادہ نمک (حسب ذائقہ)
ترکیب:
پروٹین سلاد بنانے کے لیے پہلے چنے کو ابال لیں۔جب کابلی چنا اچھی طرح ابل جائے تو اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے برتن میں تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔اب ٹماٹر، کھیرا، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر چاپر بورڈ پر رکھ دیں۔اب ایک پین میں تیل ڈال کر گیس پر گرم کریں۔جب تیل تھوڑا گرم ہو جائے تو ابلے ہوئے چنے، نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر 2 سے 3 منٹ تک بھونیں۔3-2منٹ کے بعد اسے گیس سے اتار کر برتن میں رکھ دیں۔اب کٹی ہوئی سلاد میں ادرک، باریک کٹا ہوا دھنیا، ہری مرچ اور بھنے ہوئے چنے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔جب تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں تو بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر، چاٹ مسالہ، کالا نمک اور لیموں کا رس ڈال کر دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔اب ایک برتن میں پروٹین سلاد سرو کریں۔ یقین جانیے یہ سلاد آپ کا وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
٭٭٭
bahoot hi bahtareen salad hain. .insha Allah try karengy
بہت ہی مفید وصحت بخش سلاد ہے.میں ضرور بناوں گی.انشاءاللہ
ہر طرح کےویٹامن اورمینیرلس اور فایبر سےبھرپور سلادہے.مزےدار اورصحت بخش,ماشاءاللہ
ہر طرح کےویٹامن اورمینیرلس اور فایبر سےبھرپور سلادہے.,ماشاءاللہ