اگر آپ ایک بلاگر یا یوٹیوبرہیں،یا ٹیکنکل کام کرتےہیں تو آپ کے لیے یہ معلومات بہت اہم ہیں، کیونکہ ہمیں اپنے بلاگ، پوسٹ کے لیے یا یوٹیوب چینل کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ہم نے دیکھاہے کہ اگر ہم کہیں سے بھی تصاویر یا ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر ڈالتے ہیں تو ہمیں کاپی رائٹ کی وارننگ مل جاتی ہے۔
آئیے! جانتے ہیں کچھ ایسی ویب سائٹس کے بارے میں جہاں سے آپ اپنے بلاگ، پوسٹ، یوٹیوب چینل وغیرہ کے لیے بالکل مفت تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد کاپی رائٹ وارننگ آپ کےبلاگ یا یوٹیوب چینل پر کبھی نہیں آئے گی۔
1۔Pixabay
یہ پہلی ویب سائٹ جہاں سے آپ Royalty Free Copyright Imagesڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر آپ کو ہر قسم کے تصاویراور ویڈیوز مل جائیں گی، جنھیں آپ کہیں بھی ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
گوگل پلے اسٹور پر اس ویب سائٹ کی ایپ بھی موجودہے۔ یہاں آپ کو18 لاکھ سے زیادہ تصاویر ملیں گی۔ اس ویب سائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس میں اکاؤنٹ بنائے بغیر کوئی بھی تصویر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
https://pixabay.com/
2۔Pexels
پیکسلزویب سائٹ دوسرے نمبر پرہے۔ جہاں سے آپ رائلٹی فری کاپی رائٹ امیجز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس ویب سائٹ سے مفت کاپی رائٹ ویڈیوز بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس سائٹ کو آپ کئی زبانوں میں استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کی ایپ پلے اسٹور پر بھی موجود ہے،تاکہ آپ اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرسکیں۔
https://www.pexels.com/
3۔ Freestock
اس ویب سائٹ کی مدد سے آپ مختلف قسم کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس میں کئی طرح کے design, logo,images & videosڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ کو کاپی رائٹ وارننگ کبھی نہیں ملے گی۔
اس ویب سائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کو کئی اقسام اورزمرے دیکھنے کو ملیںگے ۔ اپنے مرضی کے مطابق زمرے کا انتخاب کرکے فوٹو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور یہ سب بالکل فری ہے۔
https://www.freestock.com/
4۔ Unsplash
اس ویب سائٹ سے ہر قسم کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ سائٹ کا یوزر انٹرفیس(UI) بہت اچھا ہے۔ جسے ہم آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہاں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ٹرینڈنگ امیجز ملتی ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اس ویب سائٹ پر اپنی طرف سے لی گئی کوئی بھی تصویر اپلوڈکرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پرآپ کو امیجز کی مختلف کیٹیگریز ملتی ہیں۔ ایک ساتھ آپ تمام قسم کی تصاویر- جیسے: وال پیپر، بیک گراؤنڈ، قدرتی مناظر وغیرہ ڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں۔
https://unsplash.com/
5۔ freepik
یہ مفت کاپی رائٹ امیجز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےایک مشہور ویب سائٹ ہے۔ freepikکوبہت خاص سمجھاجاتا ہے۔ اس ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اس میں49 لاکھ سے زیادہ اعلیٰ معیار کی تصاویر ہیں۔ جنھیں آپ کہیں بھی ڈاؤن کرکے استعمال میں لاسکتے ہیں۔
اس کا بھی یوزر انٹر فیس(UI) بہت عمدہ ہے۔ اس میں آپ کو effects, background vecto,photos,illustration,PSD,Templates,fonts,text
ہر قسم کی امیجز کیٹیگری دیکھنے ملتی ہیں، تاکہ یوزر کو استعمال کرنے میں آسانی رہے۔ اس ویب سائٹ سےآپ پریمیم امیجز بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
https://www.freepik.com/
6۔ StockSnap.io
یہ بھی فری کاپی رائٹ امیج کی ایک اچھی ویب سائٹ ہے۔ جہاں سے آپ ہر قسم کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ سے آپ قدرتی مناظر ، رمضان کی پوسٹ، وال پیپر، فوڈ، بزنس وغیرہ زمروں کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اس میں تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کے علاوہ اس پر آپ کی لی گئ تصاویر اپلوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔ تاکہ آپ کی Creativity دوسروں تک پہنچ سکے۔ اس کے لیے آپ کو یہاں اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا، جو بالکل فری ہے۔ یہاں یوزر ز کو ٹرینڈنگ فری امیجز بھی ملتی ہیں۔
https://stocksnap.io/
7۔ PicJumbo
اس ویب سائٹ کی بات کریں تو اس میں بھی آپ فری کاپی رائٹ امیجز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔یہاں فری کے ساتھ پریمم امیجز بھی مل جائیں گی۔مختلف زمرے یہاں بھی دیکھنے مل جائیں گے۔اس ویب سائٹ کو ڈارک موڈ پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہاں بھی یوزرز کو امیج اپلوڈنگ کا آپشن مل جاتا ہے۔
https://picjumbo.com/
ان کے علاوہ Pinterest پر بھی اچھی کوالٹی میں تصاویر مل جاتی ہیں۔ Pinterest کے بارے میں جاننے کے لیے ماہ فروری شمارہ کے ای استاد کالم پر مکمل مضمون موجود ہے۔ ذیل میں مضمون کی لنک دی جارہی ہے:
https://bit.ly/3Thxdam
0 Comments